مزید دیکھیں

مقبول

سعودی وزیردفاع نے خامنہ ای کو شاہ سلمان کا پیغام پہنچا دیا

سعودی وزیر دفاع نے ایران کے سپریم لیڈر آیت...

کراچی‘ 2 بھائیوں اور بہنوئی پر مشتمل ڈکیت گینگ گرفتار

کراچی کے علاقے کٹی پہاڑی کے علاقے سے...

شبلی فراز کا سینیٹ کی خالی نشست پر انتخابات کا مطالبہ

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر، سینیٹر شبلی فراز نے ثانیہ...

پورے پاکستان میں حکومتیں تبدیل ہوتی رہیں لیکن سندھ میں نہیں، رہنما خالدمقبول صدیقی

کراچی :ایم کیو ایم رہنما خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ 15سال سےسندھ پرجمہوریت کےنام پر ایک جماعت کی حکومت ہے۔

باغی ٹی وی: خالدمقبول صدیقی نے ایم کیو ایم پاکستان کےرہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پار ٹی نےتاجروں کو دعوت دی تھی، ہمیں لگا بلاول بھٹوتاجروں کیلئےکوئی اقدامات کریں گے، 15سال سےسندھ پرجمہوریت کےنام پر ایک جماعت کی حکومت ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پورے پاکستان میں حکومتیں تبدیل ہوتی رہیں لیکن سندھ میں نہیں، ایک طرف لوگ صوبے کوچلانے کیلئے 100فیصدوسائل فراہم کرتےہیں، دوسری طرف لوگ ایک فیصدبھی اپناحصہ نہیں ڈالتے آپ نے کراچی کے تاجر و ں سے با ت کی، آپ کو تکلیف تھی انہوں نے گلہ کہیں اورکیا، کراچی میں روزانہ 2 سے 3 وارداتیں ہوتی ہیں، ڈکیتی مزاحمت پر شہر یوں کو مار دیا جاتاہے، لیاری گینگ وارکے ذریعے پورےشہرکویرغمال بنایاگیاتھا۔

پاکستانی ایئرلائنز بنگلہ دیش کیلیے پروازیں شروع کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں،سلیم مانڈوی والا

خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیوایم، سول سوسائٹی کی طرح تاجروں نےاحتجاج ریکارڈکرایا، سندھ حکومت نے تاجروں کو مدعو کیا، لگا شکا یتوں کاازالہ کریں گے، سندھ حکومت کالہجہ دھمکی سے کم نہیں تھا، تاجروں کی حب الوطنی کا ثبوت ٹیکس جمع کرانا تھا، لیاری گینگ وار سے آپ کے تعلقات سب کےسامنےہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ان کی طرف سے بھتہ سرکاری طورپروصول کیاجاتاہے، کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور بچوں کےاغوا میں اضافہ ہوا ، کراچی میں روزکسی نہ کسی تاجرکوبھتہ نہ دینے پرماردیاجاتاہے، 2015تک کیا کراچی اس حالت میں تھا؟ کیا کراچی ایسا کھنڈر نظرآتاتھا؟ شہر ی علاقوں کوسوچی سمجھی سازش کےتحت برباد کیاجارہا ہے۔

شام میں بغاوت کے سربراہ احمد الشرع عبوری صدر مقرر

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ آپ نے50سال پہلےکوٹہ سسٹم لگایاتھا، سندھ میں دیہی اورشہری کوٹہ سسٹم میں لسانی تقسیم ہے، آپ نے تعلیم پرنقب لگاکرملک دشمنی شروع کی ہے، آپ سےپہلےکراچی کی تعلیم بہت بہترتھی ، کراچی میں تعلیمی نتیجہ 30 فیصد اور لاڑکانہ کا90فیصدکردیا اب کہہ رہے ہیں تعلیمی اداروں میں بیوروکریٹ لگائیں گے، تعلیمی اداروں میں بیوروکریٹ بھی آپ کے ہوں گے۔