مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لیے ایک اور تشویشناک خبر یہ ہے کہ یکم اکتوبر سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1.97 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.48 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1.76 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 4.65 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آئل انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ابتدائی ورکنگ مکمل کرلی ہے۔
اوگرا کل قیمتوں سے متعلق حتمی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجے گا، جس کے بعد پیٹرولیم ڈویژن اور وزارت خزانہ مشاورت کے بعد حتمی ورکنگ وزیراعظم کو پیش کریں گے۔
توشہ خانہ ٹو کیس: اڈیالہ جیل میں سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی
پی ٹی آئی پارلیمانی اجلاس: اراکین بانی سے شکایات پر آمنے سامنے آگئے
میٹا کی برطانیہ میں اشتہارات سے پاک سبسکرپشن متعارف
ٹرمپ کا غیر ملکی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کی بدتمیزی،رپورٹرز کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کا اعلان