پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اوگرا نے اس حوالے سے سمری تیار کرلی ہے۔
عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال کے باعث نومبر میں آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے نئی سمری 31 اکتوبر کو وزیرِ خزانہ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزیرِ خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے جو 15 دن کے لیے مؤثر ہوں گی۔اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت 263.02 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 275.42 روپے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 159.76 روپے اور مٹی کا تیل 176.81 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2.35 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جس سے نئی قیمت 265.37 روپے فی لیٹر ہوسکتی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2.50 روپے اضافے کے بعد 277.92 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے.
بلاول سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی ملاقات
نصیرآباد کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ








