صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے دریائے ستلج اور ملحقہ ندی نالوں میں ممکنہ سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 13 اگست سے شروع ہونے والی مون سون بارشوں کے باعث دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔ بالائی علاقوں میں مون سون کے نئے اسپیل اور آبی ذخائر سے پانی کے اخراج کے باعث خطرہ بڑھ گیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح بڑھنے کا خدشہ ہے، بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح گزشتہ ہفتے کے دوران غیر معمولی حد تک بڑھی ہے۔ بھاکڑا ڈیم 61 فیصد، پونگ ڈیم 76 فیصد اور تھین ڈیم 64 فیصد تک بھر چکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ارسا اور محکمہ آب پاشی 24 گھنٹے دریاؤں کی صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں، جبکہ صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

ایران کے صوبے کرمان میں ٹرین حادثہ، 30 افراد زخمی

علیمہ خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹاؤٹ ہے، شیر افضل مروت کا الزام

پی ٹی آئی اجلاس، شیر افضل مروت کی واپسی پر مشاورت

Shares: