اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے راولپنڈی پولیس کو خط لکھ کر 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اضافی سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جیل کے باہر مظاہرے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، اس لیے داہگل چیک پوسٹ سے جیل کے گیٹ نمبر 5 تک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے اور بیریئرز نصب کیے جائیں۔سپرنٹنڈنٹ نے واضح کیا کہ اڈیالہ جیل میں سیاسی اور دہشتگرد قیدیوں کی موجودگی کے باعث صورتحال انتہائی حساس ہے، اور کسی بھی غیر قانونی اجتماع کو فوری روکا جانا ضروری ہے۔

خط میں یہ بھی بتایا گیا کہ جیل میں 7700 قیدی موجود ہیں جبکہ اس کی اصل گنجائش 2174 قیدیوں کی ہے، اس لیے فول پروف سیکیورٹی اقدامات نہایت ضروری ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔انتظامیہ نے جیل کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، اور ہوم ڈپارٹمنٹ، آئی جی جیل خانہ جات اور آر پی او کو بھی سیکیورٹی تعاون کے لیے درخواست دی گئی ہے۔

گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 4 ارب روپے امداد کا اعلان

سندھ حکومت نے نمبر پلیٹس کی تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھادی

کراچی ایئرپورٹ کے نئے رن وے پر کام شیڈول سے پہلے مکمل

Shares: