بنگلہ دیش کے بعد بھارت کی باری، فیس بک پر پوسٹ کرنیوالا بھارتی نوجوان گرفتار

0
103
india arrest

بھارت میں بنگلہ دیش طرز پر حکومت کی تبدیلی کی تحریک چلانے کی بات کرنے پرنوجوان کو گرفتار کر لیا گیا.

بھارت کے علاقے آسام کے گاؤں ہیلاکنڈی میں رضوان اللہ نامی نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر بنگلہ دیش طرز کی تحریک چلانے کی بات کر کے مودی سرکار کی حکومت ختم کرنے کا کہا تھا،رضوان اللہ نے فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھاکہ بنگلہ دیش کے بعد اب بھارت کی باری ہے،بنگلہ دیش طرز کی تحریک بہت جلد آسام میں شروع ہو جائے گی.

رضوان اللہ کی فیس بک پوسٹ پر آسام پولیس نے کاروائی کی ہے اور اسے اسکی رہائشگاہ سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے،

بھارت میں بھی بنگلہ دیش طرز کی تحریک چل سکتی، تجزیہ کاروں نے مودی کو کیا خبردار
دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش اور بھارت کی سیاسی صورت حال میں بہت مماثلت ہے اور بھارت میں بھی کسی بھی وقت لاوا پھٹ سکتا ہے،بھارت میں کسان تحریک سمیت کئی تحریکیں چلیں جنہوں نے مودی سرکار کو ناکوں چنے چبوائے، اب بنگلہ دیش میں طلبا تحریک کے ذریعے حسینہ واجد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد بھارت میں بھی ایسی ہی تحریک چلنے کا امکان ہے،طلبا کی تحریک حسینہ واجد کے 16 سالہ خوف پر مبنی اقتدار کے خاتمے کا باعث بنی ،حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ اُلٹائےجانےکے بعد ہمسایہ ممالک باالخصوص بھارت میں تشویش پائی جارہی ہے،مودی سرکار اور حسینہ واجدکی سیاست میں انتہا درجے کی مماثلت پائی جاتی ہے،مودی کی بی جے پی اور حسینہ واجد کی عوامی لیگ سیاسی پارٹیوں کے لبادے میں غنڈاگردی کی منظم تنظیمیں ہیں،بی جے پی بھی عوامی لیگ کی طرح معاشرتی تشدد، ناانصافی اور انتقامی سیاست جیسے اوچھے ہتھکنڈے اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کرتی ہے۔

بی جے پی اور عوامی لیگ نے بھارت اور بنگلہ دیش میں آزادی اظہارِ رائے اور آزادی صحافت جیسے بنیادی اُصول سلب کر رکھے ہیں،موجودہ صورتِحال کا جائزہ لیتے ہوئے متعدد بھارتی سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ بھارت میں بھی بنگلہ دیش کی طرح عوام کے اندر لاوہ پک رہاہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے،مختلف سیاسی رہنما جن کا تعلق بھارت سے ہے انکے بیانات سامنے آئے ہیں، کانگریس کے رہنما سابق وزیر،سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ بھارت کسی بھی وقت بنگلہ دیش جیسی صورت حال سے دوچار ہوسکتا ہے، وہیں راشٹریہ جنتا دل کے رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے بھی اسی طرح کا بیان دیا ہے اور کہا ہے کہ جیسےشہریت ترمیمی قانون اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن کے خلاف شاہین باغ تحریک سامنے آئی، اسی طرح کی مزید حکومت مخالف تحریکیں سامنے آنے کا امکان ہے، ششی تھرور نے قرار دیا کہ بنگلہ دیش کے تجربے نے جو بڑا پیغام دیا ہے وہ ہے جمہوریت کی اہمیت، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات، شفافیت، لوگوں کو نظام میں شامل کرنا اوراس بات کو یقینی بنانا کہ جمہوریت کے تمام ادارے منصفانہ طریقے سے کام کریں، مگر مودی حکومت میں ایساکچھ بھی دیکھنے کو نہیں ملتا،محبوبہ مفتی نے بھی اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ بنگلہ دیش طرز کی تحریک بھارت میں بھی چل سکتی ہے.

بنگلہ دیش کا احتجاج، بھارت کو کبھی معاف نہیں کر سکتے،ڈاکٹرمحمد یونس

پاکستان دشمن حسینہ کا بیٹا بھی عمران خان کی طرح” یوٹرن” ماسٹر نکلا

بنگلہ دیش میں‌عبوری حکومت کا قیام، چین کا ردعمل

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر محمد یونس بنگلہ دیش واپس لوٹے تھے جس کے بعد پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے حلف اٹھا لیا تھا، طلبا رہنما ناہید اسلام اور آصف محمود بھی 17 رکنی عبوری حکومت میں شامل ہیں۔

نریندر مودی کی پروفیسر محمد یونس کے لیے نیک خواہشات: بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے تحفظ اور خطے میں امن و ترقی پر زور

میری ماں اب بھی بنگلہ دیش کی وزیراعظم ہے،حسینہ کے بیٹے کا دعویٰ

بنگلہ دیش،عبوری حکومت کی حلف برداری آج،ڈاکٹر یونس واپس پہنچ گئے

حسینہ کی بھارت میں 30 ہزار کی شاپنگ،پیسے ختم ہو گئے

در بدر کے ٹھوکرے: شیخ حسینہ واجد کی سیاسی سفر کا المناک انجام

حسینہ کی حکومت کا بد ترین خاتمہ،مودی کی سفارتی سطح پر ایک اور بڑی ناکامی

بنگلا دیشی وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد مظاہرین نے بھارتی کلچرل سینٹر نذر آتش کیا، پاکستان کے خلاف سازش کا ثبوت مل گیا

ہم پاکستان کے ساتھ جانا پسند کریں گے۔ بنگلہ دیشی شہریوں کا اعلان

خالدہ ضیا کے بیٹے ، آئی ایس آئی اور لندن کے منصوبے نے ڈھاکہ میں بغاوت کو ہوا دی: بنگلہ دیشی انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف

بنگالی "حسینہ”مشکل میں،امریکی ویزہ منسوخ،سیاسی پناہ کیلیے لندن سے نہ ملا جواب

بنگلہ دیش،طلبا کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل

حسینہ واجد کی ساڑھی بیوی کو پہنا کر وزیراعظم بناؤں گا،شہری

حسینہ واجد بھارت میں خفیہ،محفوظ مقام پر،لندن یا فن لینڈ جائیں گی

شیخ حسینہ واجد کے بیٹے صجیب واجد نے والدہ کی سیاست کو خیر باد کہنے کی تصدیق کر دی

شیخ حسینہ واجد نے استعفی دے کر ملک چھوڑ دیا 

Leave a reply