کرم سیکٹر میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے دشمن کی متعدد چوکیوں اور ٹینک پوزیشنوں کو تباہ کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا، جس پر پاک فوج نے فوری ردعمل دیتے ہوئے شدید فائرنگ کی۔ کارروائی کے نتیجے میں دشمن کی کئی پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا اور متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طالبان کے ایک چلتے ہوئے ٹینک کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، جبکہ "شمشاد پوسٹ” پر موجود ان کی ٹینک پوزیشن مکمل طور پر ختم کر دی گئی۔

کارروائی کے دوران طالبان اور فتنہ الخوارج کے کارندوں میں شدید گھبراہٹ پھیل گئی اور وہ اپنی لاشیں چھوڑ کر پوسٹیں خالی کر کے فرار ہو گئے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے ایک اہم کمانڈر کی ہلاکت کی بھی اطلاعات موصول ہوئی.

پاکستان اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب

اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کے بعد پہلی خلاف ورزی، 9 فلسطینی شہید

افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی پھر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا شدید جواب

Shares: