روسی صدر پوتن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دیدی

روس کے صدر پوتن نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کے حلف برداری سے عین قبل روس کی سلامتی کونسل کے ارکان کے ساتھ ایک ویڈیو کال کے دوران بات کرتے ہوئے پوتن نے کہا کہ "ہم ٹرمپ اور ان کی ٹیم کے ارکان کی جانب سے روس کے ساتھ براہ راست روابط بحال کرنے کی خواہش کے بارے میں بیانات سنے ہیں ، جو سبکدوش ہونے والے انتظامیہ نے ہماری کسی غلطی کے بغیر ختم کردیے تھے۔

پوتن نے کہا کہ ہم ان کے یہ بیانات بھی سنے ہیں کہ تیسری جنگ عظیم کو روکنے کے لیے سب کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ہم یقینی طور پر اس طرح کے نقطہ نظر کا خیرمقدم کرتے ہیں اور منتخب امریکی صدر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔روسی صدر نے مزید کہا کہ ماسکو یوکرین میں ممکنہ امن تصفیہ پر بات چیت کے لیے تیار ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اسے مختصر جنگ بندی نہیں بلکہ دیرپا امن کی طرف لے جانا چاہیے اور روس کے مفادات کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے سب سے معمر صدر بن گئے

کے فور منصوبہ جولائی 2026 تک مکمل کرلیا جائے گا،سعید غنی

سنہرے دور کا آج سے آغاز ہو گیا ہے،ٹرمپ کا خطاب

ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب جاری، نائب صدر جے ڈی وینس نے حلف اٹھالیا

کراچی انٹر بورڈ میں غنڈہ عناصر سرگرم، طلبا سے رقم لیکر کام کرانے لگے،

Comments are closed.