پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی
پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا سے بچاؤ کے لئے شہریوں کے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر ایڈوائزری گروپ کے تحفظات سامنے آئے ہیں
کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے حکومت کو بھی تحفظات سے آگاہ کر دیا،کرونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کا کہنا ہے کہ مارکیٹس میں لوگ ایس او پیز پر عملدرامد نہیں کر رہے، میرج ہالز، ریسٹورینٹس اور تمام دیگر کاروبار بھی کھل چکے ہیں،
ڈاکٹر جاوید حیات خان کا کہنا ہے کہ اسکولز کھلنے سے بھی انفیکشن کے دوبارہ پھیلنے کا خطرہ ہے، اگر احتیاط نہ برتی گئی تو کیسز میں پھر سے اضافہ ہو سکتا ہے،
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں صوبے میں کورونا کے 129 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ صوبے میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد1689 ہے۔99941 مریضوں میں سے 96012 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔پنجاب میں اب تک1297255 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 9325 ٹیسٹ کئے گئے۔ پنجاب میں اب تک کورونا کے باعث 2240 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔
کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟
کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید
یہ مودی کا بھارت ہے، گائے کا پیشاب پینے والا اب یہ کچھ بھی کرنے لگا
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا
کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز
کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر تسلسل کے ساتھ اپنائے رکھنا ضروری ہے – کورونا کی دوسری لہر سے بچنے کے لئے شہریوں کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے شہریوں سے وضع کردہ ہدایات پر من و عن عملدرآمد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز شہریوں کی حفاظت کے لئے ہیں
پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا