لاہور:ریلیف صرف طاقتورکےلیے خواہ وہ ضمانت کی شکل میں ہو:اسی لیے تودنیا طاقتورکی ہے:کوڑا پھینکنے پر رئیس زادوں کا ملازم پر تشدد،اطلاعات کے مطابق جونہی جونہی ملک میں طاقتورکے لیے انصاف کا پیمانہ اورغریب کے لیے اور، اس وقت سے معاشرے میں توازن بگڑنے لگا ہے ،

یہ عدم توازن کسی طاقتور کے لیے ضمانت کی صورت میں ریلیف ہویا جمہوریت کی آڑمیں آئینی حق ہودونوں‌کی صورت میں نقصان کمزوراورغریب کا ہے ،

ویسے تو ہرروزبڑے دردناک واقعات سننے کوملتے ہیں لیکن یہ واقعہ کسی دوردراز علاقے کا نہیں بلکہ لاہورکا ہے جہاں انصاف کا قتل ہوتے روزدنیا دیکھتی ہے اوردیکھ بھی رہی ہے ،

شمالی چھاونی کے علاقے میں بگڑے رئیس زادوں نے کوڑا گھر کے باہر پھینکنے پر غریب کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

ذرائع کے مطابق تنویر اور اس کا بیٹا شکیل نامی ملازم کوتھپڑوں اور ہاکی سے تشدد کا نشانہ بنا رہاہے۔متاثرہ ملازم تنویر کے ہمسایوں کا ڈرائیور ہے۔

شکیل کو کوڑا پھینکنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ملازم شکیل نے داد رسی کے لئے تھانہ شمالی چھاونی درخواست دے دی،سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باوجود پولیس کارروائی نہیں کر رہی ۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بااثر افراد کے ہاتھوں مظلوم و محکوم پر ظلم و تشدد کے واقعات آئے روز رونما ہوتے رہتے ہیں،عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے خوفناک رحجان کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں تشدد کے واقعات میں بھی اضافہ ہورہا ہے،

اس کی ذمہ داروہ قوتیں ہیں جو طاقتورکے لیے انصاف کا اورپیمانہ رکھتی ہیں اورکمزورکےلیے اور

Shares: