الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوٹی فکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 23 سے 25 اپریل تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 اپریل کو ہوگی۔اسی طرح سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی الیکشن یکم جون کو ہوگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف خلاف اپیلیں 10 مئی تک نمٹائی جائیں گی، کاغذات نامزدگی 12 مئی تک واپس لیے جاسکتے ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشان 13 مئی کو الاٹ ہوگا۔واضح رہے کہ یہ نشست پنجاب اسمبلی کے رکن چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال سے خالی ہوگئی تھی۔دوسری جانب گزشتہ روز عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر پیپلزپارٹی کے جیالوں کی جانب سے جشن منایا جارہا ہے اور مٹھائیاں تقسیم کی جارہی ہیں۔عمر کوٹ کے تمام 498 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور ایک لاکھ 48 ہزار 965 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں جبکہ اپوزیشن امیدوار لال مالھی 74 ہزار 515 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ٹیکسوں میں 100 فیصد اضافہ کردیا

Shares: