بھارتی پنجاب کے شہر پٹیالہ میں پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹر جنرل نامر سنگھ چاہل نے خود کو گولی مار کرلی۔

مشرقی پنجاب کے سابق انسپکتر جنرل پولیس کو شدید زخمی حالت مین ہسپتال لایا گیا، انہوں نے خودکشی کا خط لکھنے کے بعد خود کو گولی ماری لیکن اہل خانہ انہیں زخمی حالت میں ہسپتال پہنچانے میں کامیاب ہو گئے، ڈاکٹر ان کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بھارتی پنجاب کے شہر پٹیالہ میں سابق آئی جی پولیس امر سنگھ چاہل گھر میں شدید طور پر زخمی حالت میں ملے اہل خانہ انہیں علاج کے لیے فوری طور پر پٹیالہ کے پارک ہاسپٹل لے گئے، جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کے علاج میں مصروف ہے ان کی حالت فی الحال سنگین ہے، اہل خانہ نے بتایا کہ امر سنگھ چاہل نے خود کو گولی مار لی ہے، جس کی وجہ سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں-

وزیراعلیٰ پنجاب نے پیرا اسپیشل الاؤنس کی منظوری دے دی

بھارت میں سامنے آنے والی کچھ میڈیا رپورٹس میں ان کی وفات کی اطلاع بھی دی گئی ہے، لیکن ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے پولیس کو امر سنگھ چاہل کے گھر میں 12 صفحات پر مشتمل ایک سوسائڈ نوٹ ملا ہے، جس میں سابق آئی جی نے خود کے ساتھ ہوئے آن لائن فراڈ کی وجہ سے معاشی پریشانیوں کا ذکر کیا ہے-

پرائیویٹ حج آپریٹرز کے زیر انتظام عازمین حج کے لیے خوشخبری

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مختلف زاویے سے تحقیقات کی جا رہی ہے اور کسی بھی نتیجہ پر پہنچنے سے قبل حقائق کی مکمل طور سے تحقیقات کی جائے گی،فرانزک ٹیم نے موقع پر جانچ کی اور ضروری ثبوت اکٹھے کر لیے ہیں ساتھ ہی اہل خانہ اور دیگر متعلقہ افراد کے بیان بھی درج کیے جا رہے ہیں، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی واقعے کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی-

افغانی اگر بینکوں سے اپنا پیسہ نکال لیں تو کئی بینک دیوالیہ ہوجائیں، مولانا فضل الرحمان

Shares: