پشاور: پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرے گی –
باغی ٹی وی : خیبر پختونخوا میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سرگرمیوں کا آغاز ہورہا ہے، اور چیئرمین بلاول بھٹو 16 نومبر سے جلسوں کا آغاز کریں گے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو خیبر پختونخوا کے ضلع ہزارہ، ملاکنڈ، پشاور، مردان اور لکی مروت کا دورہ کریں گےخیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع کی اہم شخصیات نے لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور کہا کہ یہ پختونخوا میں الیکشن مہم کا آغاز ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں لکی مروت کی نشست پی پی پی کو ملنے کے امکان پیدا ہو گئے ہیں ۔
قانون و آئین کے مطابق سیاسی سرگرمیاں کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے،لاہور ہائیکورٹ
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور سابق وزیراعظم شہبازشریف کوئٹہ کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، ان کی آج بہت سے اہم سیاسی قائدین سے ملاقات ہوگی،مریم نوازاور دیگر پارٹی رہنما بھی ہمراہ ہیں۔
ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے بعد نوازشریف پہلی بار بلوچستان جارہے ہیں، وہ صوبے کے اہم سیاسی قائدین سے اہم ملاقاتیں کریں گے، اور قائدن ن لیگ پارٹی کے اہم تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گے، ن لیگ بلوچستان کے سینئر رہنما چوہدری نعیم کریم نے دعویٰ کیا ہے کہ بڑی سیاسی شخصیات ن میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔
سینیٹ اجلاس، ارکان کا فوجی عدالتوں کے حق میں منظور قرارداد واپس لینے کا مطالبہ
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق صوبائی وزراء میں سردار عبدالرحمان کھیتران، محمد خان طور اتماخیل، محمد خان لہڑی، عبدالکریم نوشیروانی، نواب چنگیز مری، نور محمد دمڑ، عبدالغفور لہڑی، سردار مسعود لونی، ڈاکٹر ربابہ بلیدی، مجیب الرحمان محمد حسنی سمیت دیگر سابق وزراء شامل ہیں جبکہ سحر گل خلجی سمیت سینیئر سیاست دان اراکین اپنی باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔