پیپلز پارٹی کی قیادت مشکلات کا مقابلہ کرتی ہے، میدان نہیں چھوڑتی،فیصل کریم کنڈی کا ن لیگ کوجواب

لیول پلیئنگ فیلڈ ملے یا نہ ملے، پیپلزپارٹی1988 کی طرح انتخابات جیتے گی
Faisal Karim Kundi

کراچی: رہنما پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےکہا ہے کہ ہم لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کرتے ہیں آپ ایون فیلڈ سمجھ رہی ہیں-

باغی ٹی وی : سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےکہا ہے کہ ہم لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کرتے ہیں آپ ایون فیلڈ سمجھ رہی ہیں، اس مرتبہ لوگ سلیکشن قبول نہیں کریں گے لیول پلیئنگ فیلڈ کا سن کر آپ کے چہرے پر مایوسی اور ماتھے پر پسینہ کیوں آتا ہے؟ لیول پلیئنگ فیلڈ ملے یا نہ ملے، پیپلزپارٹی1988 کی طرح انتخابات جیتے گی، پیپلز پارٹی کی قیادت مشکلات کا مقابلہ کرتی ہے، میدان نہیں چھوڑتی۔

انہوں نے کہا کہ سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی خواہش وزیراعظم بننا ہے، خواہشات پر کوئی پابندی نہیں، نواز شریف کی آمد پر لاہور لاتعلق رہا، پیپلزپارٹی 8 فروری کو لاہور میں بھی سرپرائز دےگی، آئندہ حکومت پیپلزپارٹی بنائےگی، ہوسکتا ہےکہ الیکشن کے بعد پی پی قیادت 2008 کی طرح ن لیگ کو بھی حکومت میں شامل ہونےکی دعوت دے۔

برطانوی پاؤنڈ، یورو، سعودی ریال اور اماراتی درہم بھی مہنگے

واضح رہے کہ قبل ازیں نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 21 اکتوبر کو عوام نے نواز شریف کو چوتھی بار وزیرِ اعظم بنانے کا اعلان کر دیا ہےدنیا نے دیکھا کہ کس طرح 21 اکتوبر کو پورے پاکستان نے نواز شریف کا استقبال کیا، اگر ملکی حالات کوئی تبدیل کر سکتا ہے تو وہ نواز شریف ہیں،لیول پلیئنگ فیلڈکا ابھی سے رونا ظاہر کرتا ہےکہ عوام نے 21 اکتوبر کو نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔

پارٹی منشور میں مشکلات اور انکے حل کا فارمولا پیش کیا جائیگا،عرفان صدیقی

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اتحاد آج بھی قائم ہے، ملکی مسائل کے لیے سب کو اکٹھا ہونا ہوگا، 21 اکتوبر کو پورے ملک نے پاکستان کی سیاسی اور عوامی فیلڈ دیکھ لی، پیپلزپارٹی والے لیول پلیئنگ فیلڈ کا رونا نہ روئیں، الیکشن کی فیلڈ میں آئیں، پیپلز پارٹی ایک طرف کہتی ہےکہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں اور دوسری طرف کہتی ہےکہ ہم کلین سوئپ کریں گےتمام جماعتیں فیلڈ میں تیاری کریں، الیکشن کی تیاری کریں، اگر ملکی حالات کوئی تبدیل کرسکتا ہے تو وہ نواز شریف ہیں، ہم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان سے مہنگائی ختم کرنے کے لیے تیار ہیں، ہم نے سیاست نہیں کی ملک کو بچایا، عوام کو بچایا، ن لیگ واحد جماعت ہے جو الیکشن کے لیے تیار ہے۔

شاہد آفریدی کے ساتھ مل کر چلیں گے،ذکا اشرف

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ن لیگ نےمنشور کمیٹی بنا دی ہےجس نے اپنا کام شروع کر دیا ہے،تمام جماعتوں کو مشورہ ہے کہ سیاسی فیلڈ میں آ کر 8 فروری کے الیکشن کی تیاری کریں، شہباز شریف نے پنجاب میں لوگوں کی خدمت کی،، ملکی مسائل کے لیے سب کو اکٹھا ہونا ہو گا، ہماری پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحادی حکومت بنی، آصف زرداری، نواز شریف، فضل الرحمان سمیت سب نے عوام کی خدمت میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

Comments are closed.