پیپلزپارٹی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے گندم کی مقرر کردہ قیمت مسترد کر دی

Wheat

پاکستان پیپلزپارٹی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے گندم کی مقرر کردہ قیمت مسترد کر دی ہے۔

باغی ٹی وی : وفاقی وزیر تجارت و سرمایہ کاری اور پی پی کے مرکزی رہنما سید نوید قمرالزماں شاہ وفاقی وزیر شیری رحمان کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کسان خوشحال نہیں ہوگا کچھ بہتر نہیں ہوگا، کسانوں کو سپورٹ نہ کرنے سے صورتحال خراب ہوجاتی ہے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کےکمرشل صارفین کیلئےگیس کی فی یونٹ قیمت میں دوگنا سےزائد…

انہوں ںے کہا کہ جب ہم نے گندم کی امدادی قیمت بڑھائی تھی تو گندم کی اضافی فصلیں لگائی گئیں، 2008 میں ہم نے گندم کی امدادی قیمت 450 سے بڑھا کر 950 کر دی تھی، ہمارے سابقہ دورمیں اضافی گندم برآمد بھی کی گئی تھی جب ملک میں پیداوارنہیں ہوتی تو مجبوراً ہمیں گندم باہر کے ملکوں سے امپورٹ کرنا پڑتی ہے، باہر سے گندم امپورٹ کرنا ہمیں مہنگا پڑتا ہےگندم کی ایسی امدادی قیمت مقرر ہونی چاہئے جس سے کسان ا ور ملک دونوں کا فائدہ ہو۔

وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ میٹنگز میں مختلف ممالک سے گندم امپورٹ کرنے کی بات کر رہے ہیں، بارشوں اور سیلاب کے بعد بہت سی زمینیں کاشت کے قابل نہیں ہیں، آج وزیراعظم نے ایک کسان پیکج کا اعلان کیا ہے، کسانوں کو مناسب قیمت فراہم کی جائے تا کہ وہ اپنی پیداوار بڑھا سکیں، ہمارے احتجاج کے بعد امدادی قیمت کی سمری واپس لی گئی۔

ہونڈا موٹرسائیکلوں کی قیمت میں ہو شربا اضافہ

سید نوید قمرالزماں شاہ نے کہا کہ سندھ نے گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے کی من مقرر کی ہے، احتجاج پر ہمیں یقین دلایا گیا کہ وفاق گندم کی امدادی قیمت مناسب کی جائے گی، اس فیصلے سے کسان کو فائدہ ہوگا، کسان کو فائدہ ہوگا تو گندم کی فصل بھی لگے گی، سیلاب کے بعد کسانوں کو بہت سے مشکلات کا سامنا ہے، سیلاب سے 80 فیصد کھڑی فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے اس موقع پر کہا کہ ہماری کوشش ہے کوئی تصادم نہ ہو, ہم نے بھی لانگ مارچزکئے ہیں، وہ شارٹ کٹ مارچز نہیں تھے، آپ صبح نکلے اور شام کو گھر چلے گئے، ہم کراچی سے نکلے اور ہر دیہات میں رکتے ہوئے اسلام آباد پہنچے۔

شیری رحمان نے کہا کہ پر امن احتجاج سب کا حق ہے، ہم چاہتے ہیں کسی کا حق نہ چھنے، لیکن ڈنڈے برسانے، خون بہانے کی باتیں کریں گے تو دمادم مست قلندر ہوگا، الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گےمشکل فیصلے ہمیں کرنے پڑے، آئین کے مطابق چلیں آئیں توڑنے کی بات نہ کریں، مارچ کی پرانی تصویریں ڈال رہے ہیں۔


قبل ازیں سید نوید قمرالزماں شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پی پی نے وفاقی کابینہ کو کہا ہے کہ گندم کی امدادی قیمت پر دوبارہ بحث کرائی جائے۔

یاد رہے کہ روس نے پاکستان کے لیے گندم درآمد کرنے کی پیشکش کی تھی چند روز قبل وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ اور تحقیق طارق بشیر چیمہ نے روسی وفد سے ملاقات کی تھی جس میں وفد نے بارٹر ٹریڈ کی صورت میں فوڈ باسکٹ کموڈٹیز کا تبادلہ کرنے پر بھی آمادگی کا ظاہر کی تھی-

کل سے یوٹیلیٹی سٹورز پر شناختی کارڈ اور موبائل فون کے بغیر خریداری بند

وفد میں پروڈنٹ نمائندے یوسف آصف اور حامد علی، ایگریکلچر اتاشی الیکسی کدریاوٹسیف اور اتاشی روسی ایمبیسی الیگزینڈر شامل تھے۔ روسی پروڈنٹورگ یوسف آصف نے کہا تھا کہ پاکستان اور روس زراعت میں تجارتی تعاون بڑھانے سے باہمی طور پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں روس گندم کا سب سے بڑا عالمی برآمد کنندہ ہے، حکومت سے حکومت فریم ورک کے تحت گندم کی مقامی طلب کو پورا کرنے میں پاکستان کی مدد کر سکتا ہے۔

روسی پروڈنٹورگ یوسف آصف نے کہا تھا کہ پاکستانی چاول اچھے معیار کے ہیں اور روس پاکستان سے چاول کی درآمد بڑھانے کا منتظر ہے، روس پاکستان میں روس کو چاول کے مجاز برآمد کنندگان کی تعداد میں اضافہ کر رہا ہے۔

2 ہزار کا جتھہ لے آئے یا 20 ہزار،عمران خان کا کوئی مطالبہ سننا نواز شریف کی وزیراعظم کوہدایت

Comments are closed.