کراچی: جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما مولانا عبدا لغفور حیدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے آج کراچی میں 12 مئی کی یاد تازہ کر دی۔

باغی ٹی وی: مولانا عبدالغفور حیدری نے اپنے بیان میں کہا کہ ج جے یو آئی کے پرامن کارکنوں پر پولیس لاٹھی چارج اور شیلنگ سے پیپلز پارٹی کی اصلیت سامنے آگئی ہے، پیپلز پارٹی سندھ حکومت کو یرغمال بناکر جے یو آئی کے نہتے کارکنوں کو غنڈہ گردی کے زریعے روکنا چاہتی ہےجمعیت علما اسلام اپنے کارکنوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتی ہے، پیپلز پارٹی نے آج کراچی میں 12 مئی کی یاد تازہ کر دی۔

کراچی میں جے یوآئی (ف )کےمبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج پر پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علماء اسلام (ف) کی قیادت کو ہدف تنقید بنایا کہ الیکشن خیبر پختونخوا (کے پی) میں ہارے ہیں اور چیخیں سندھ میں سنائی دے رہی ہیں،مولانا فضل الرحمان بتائیں پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے،آپ کو اور آپ کےخاندان کو کے پی کے عوام نے ریجیکٹ کیا، اس پر احتجاج کیوں نہیں کیا-

الزامات لگانے والے دھاندلی کا ثبوت بھی دیں،بلاول بھٹو

واضح رہے کہ کراچی میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف شارع فیصل پر جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا ختم ہو گیا، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ) ف کے زیر اہتمام شارع فیصل پر آج تمام دن دھرنا جاری رہا تاہم نماز مغرب کے بعد رہنماؤں کی جانب سے ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

ایرانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد تنظیم جیش العدل کا سرغنہ ہلاک

اس سے قبل جے یو آئی (ف) کے رہنما کا کہنا تھا کہ ان کے کارکنان کو پولیس نے گرفتار کیا، ان کی رہائی تک دھرنا جاری رہے گا۔ شہری انتظامیہ کی جانب سے جے یو آئی کو کچھ یقین دہانیاں کروائی گئیں جس کے بعد دھرنا پرامن طریقے سے اختتام کو پہنچا۔دھرنا ختم ہونے کے بعد شارع فیصل پر سارا دن سے بند ٹریفک بحال کر دی گئی۔

پشاور کی چار احتساب عدالتیں ختم کردی گئیں

Shares: