پنجاب پولیس کی افسر شاندار کارکردگی پر عالمی ایوارڈ کیلئے منتخب

فعت بخاری کا انتخاب پولیس فورس میں غیر معمولی نوعیت کی خدمات اور اپنے منصبی فرائض کے لیے اُن کی لگن کی بدولت دیا جارہا ہے۔
0
88
pp

اسلام آباد: انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمین پولیس (آئی اے ڈبلیو پی) نے پنجاب پولیس کی افسر رفعت بخاری کو شاندار کارکردگی کا ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

باغی ٹی وی : ایس ایس پی رفعت بخاری پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں خدمات انجام دے رہی ہیں رفعت بخاری کو یہ ایوارڈ یکم تا 4 جنوری امریکا کے شہر شکاگو میں منعقد کی جانے والی سالانہ ٹریننگ کانفرنس میں دیا جائے گا انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمین پولیس کے مطابق رفعت بخاری کا انتخاب پولیس فورس میں غیر معمولی نوعیت کی خدمات اور اپنے منصبی فرائض کے لیے اُن کی لگن کی بدولت دیا جارہا ہے۔

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس کی صدر ڈیبرا فریڈل نے ایس ایس پی رفعت بخاری کو خصوصی خط لکھ کر عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب کیے جانے پر مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ آپ کا انتخاب عالمی سطح پر آپ کی خدمات کا اعتراف ہے۔

میری عمارت پاکستانی مردوں کی محبت پر قائم ہے،متھیرا

دریں اثنا آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ایس ایس پی رفعت بخاری کی نمایاں کامیابی تمام پولیس افسران بالخصوص خواتین افسران کے لیے باعث فخر ہے علاوہ ازیں ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے بھی ایس ایس پی رفعت بخاری کو مبارک باد دی گئی ہے۔

لاہور ائیرپورٹ پر تھائی لینڈ سے غیرقانونی طورپر درآمد کردہ نایاب کچھوے برآمد

واضح رہے کہ یہ ایوارڈ سالانہ بنیاد پر دیا جاتا ہے دنیا بھر میں نمایاں خدمات انجام دینے والی پولیس افسران کی کارکردگی کا بغور جائزہ لینے کے بعد یہ اعزاز دیا جاتا ہے، گزشتہ سال اسی تنظیم نے خیبر پختونخوا کی ایس ایس پی سونیا شمروز خان کو آفیسر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا تھا آئی اے ڈبلیو پی 30 سے زائد ممالک کی نمائندگی کرتی ہے اور 30 تنظیمیں اِس سے الحاق رکھتی ہیں یہ تنظیم تربیت، سرپرستی، اشتراکِ عمل اور نیٹ ورکنگ کے اہم مواقع فراہم کرتی ہے۔

طارق بگٹی کی بطور صدر پی ایچ ایف تعیناتی کی تصدیق

Leave a reply