کراچی:الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کے اجرا کے بعد پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں۔
باغی ٹی وی : کراچی کی 246 میں سے 235 پر الیکشن ہوئے جس میں سے الیکشن کمیشن نے 215بلدیاتی نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے –
عمران خان کی گرفتاری میں ناکامی پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا
پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی کے ایم سی سٹی کونسل میں 84، 84 نشستیں ہوگئیں جبکہ پی ٹی آئی کی 40 نشستیں ہیں مسلم لیگ ن 5، جمیعت علمائے اسلام کی ایک نشست جبکہ ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔ اس طرح، پیپلزپارٹی اور اس کے اتحادیوں کی مجموعی نشستیں 91 ہوجائیں گی۔
حیدرآباد کی یونین کمیٹیز کی نشستوں پر الیکشن کمیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے تحت حیدرآباد میں پہلی مرتبہ میئر پیپلزپارٹی کا آئے گا پیپلزپارٹی 92ن شستوں کے ساتھ حیدرآباد میں سب سے بڑی پارٹی بن گئی۔
آریانا گرانڈے اور نکی میناج کیلئے گانے لکھے، اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد
حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں 160نشستیں ہیں جن میں پی ٹی آئی 39 نشستوں پر کامیاب ہوئی تحریک لبیک نے دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ 13نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے
ضلع کونسل ٹھٹھہ کی 37نشستوں پر پیپلزپارٹی اور تین پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ کسی نشست پر دیگر جماعتوں کا امیدوار کامیاب نہ ہوسکا میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کی تمام 9 نشستوں پر پیپلزپارٹی امیدوار کامیاب ہوئے۔ ٹاؤن کمیٹی مکلی کی 7، ٹاون کمیٹی گھارو کی 8 اور ٹاؤن کمیٹی ساکرو کی 3 نشستوں پر پیپلزپارٹی امیدوار کامیاب ہوئے۔