پی پی ن لیگ مذاکرات، ایجنڈہ سیاسی و معاشی استحکام

سیٹ ایڈجسٹمنٹ دبئی میں ہونے والی میٹنگ کا حصہ ہی نہیں صرف ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کا فروغ ایجنڈا ہے
0
40
ppp

اسلام آباد (رپورٹ شہزاد قریشی ) :مسلم لیگ ن اور پی پی پی آمدہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ایجنڈے میں شامل نہیں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی قیاس آرائیاں حقیقت سے تعلق نہیں رکھتی-

پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان دبئی میں جاری مذاکرات و گفت و شنید ملک میں سیاسی استحکام ،سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی صورتحال پر فوکس ہے جبکہ دونوں جماعتوں کے درمیان آمدہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ایجنڈے میں شامل نہیں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی قیاس آرائیاں حقیقت سے تعلق نہیں رکھتی جن میں تاثر دیا جار رہاہے کہ پنجاب میں چند مخصوص حلقوں پر پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے مد مقابل ن لیگ امیدوار کھڑے نہیں کرے گی ذرائع کے مطابق سیٹ ایڈجسٹمنٹ دبئی میں ہونے والی میٹنگ کا حصہ ہی نہیں صرف ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کا فروغ ایجنڈا ہے-

پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سیٹیں مانگ لیں

واضح رہے کہ خبر سامنے آئی تھی کہ پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سیٹیں مانگ لی ہیں، گیلانی خاندان، راجا پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن سمیت کچھ دیگر حلقوں میں ن لیگ امیدوار کھڑے نہیں کرے گی،شہباز شریف بھی لندن سے دبئی پہنچیں گے اور آئندہ ہونے والی ملاقاتوں میں موجود ہوں گے، دبئی میں ہونے والی ملاقات میں نگران وزیرا عظم کا نام بھی فائنل کیاجائے گا الیکشن کی تاریخ بھی اسی ملاقات کے دوران دونوں جماعتیں فائنل کریں گی جبکہ اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے پہلے اسمبلی توڑنے کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا اور دونوں جماعتوں کے درمیان ملاقات میں اپوزیشن لیڈرز کا نام فائنل کیا جائے گا ۔

پی ٹی آئی کے رہنماعثمان ڈار کی فیکٹری پر چھاپہ

Leave a reply