پیپلز پارٹی کے رہنما مسلم لیگ ن میں شامل

خیر پور میں پاکستان مسلم لیگ ن کو مضبوط کریں گے
0
140

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید شہزاد شاہ جیلانی نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سید شہزاد شاہ نے ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن سے ملاقات کی اور انہوں نے ن لیگ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا،سید شہزاد شاہ نے کہا ہے کہ وہ خیر پور میں پاکستان مسلم لیگ ن کو مضبوط کریں گے، واضح رہے کہ سید شہزاد شاہ سابق وفاقی وزیر سید پرویز علی شاہ جیلانی کے بیٹے اور سابق رکن قومی اسمبلی سید جاوید علی شاہ جیلانی کے بھتیجے ہیں۔

قبل ازیں تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد خان مزاری نےپاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا تھا، پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ خان نے ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر حلقے سے تقریباً 8 کے قریب درخواستیں موصول ہوئی ہیں،ہر حلقے سے ایک ہی امیدوار الیکشن میں حصہ لے گا جیسے امیدوار فائنل ہونگے ان کا اعلان کر دیا جائے گا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کئی لوگ ہیں جو ہمارے ساتھ تعاون کرتے رہے ہیں وہ بھی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن میں شامل ہو چکے ہیں، این اے 110 سے مولانا آصف پارٹی میں شامل ہوئے ہیں جبکہ بابر سیال پی پی 125 سے اور نیلم سیال نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ہے ، پی پی 129 سے خالد غنی، پی پی 130 سے امیر عباس سیال ، پی پی 128 سے خالد محمود سرگانہ اور پی پی 127 سےشیخ محمد یونس ن لیگ کاحصہ بن گئے ہیں، این اے 189 سے ریاض خان مزاری اور پی پی 297 سے دوست محمد خان مزاری بھی ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں۔

Leave a reply