پیپلز پارٹی بھی اے پی سی میں شرکت کرے گی، بلاول

0
67
PPP

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں کچھ ایسے منصوبے ہیں جب کی تعریف کرنا چاہوں گا ، کچھ ایسے منصوبے ہیں جن پر عملدر آمد ہوا تو بلوچستان کی خدمت ہوگی ، اسکالر شپ سے متعلق وزیر اعلٰی بلوچستان کا منصوبہ بہترین ہے

کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا دورہ انتہائی مفید رہا،صحت کے شعبے میں پیپلزپارٹی نے سندھ میں بہت کام کیا ہے،خواہش ہے کوئٹہ میں این آئی سی وی ڈی جیسا ادارہ بنے، بلوچستان کے نوجوانوں کی اسکالر شپ میں اضافہ کیا جائے گا، روٹی، کپڑا اور مکان پیپلزپارٹی کا فلسفہ ہے،
کوشش کریں گے پنگ بس سروس کوئٹہ میں شروع کریں اور مزید پھیلائیں ،معاشی بحران سے ہر پاکستان کا مسئلہ مہنگائی ، غربت اور بے روزگاری ہے ، حکومت کی جانب سے سولرائزیشن میں سپورٹ فراہم کریں گے ، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سولر پارک بنا کر عوام کو بجلی فراہم کرینگے،بلوچستان میں بھی خواتین کو بلا سود قرض دلوائیں گے، بلوجستان کے10اضلاع میں ریکسیو 1122کی سہولت شروع کر رہے ہیں،گمبٹ کے اسپتال جیسا اسپتال نصیر آباد میں بنانے کا ارادہ ہے جسے بعد میں یونیورسٹی میں بدل دیا جاۓ گا۔

بلاول زرداری کامزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے امن ومان سے متعلق اے پی سی بھی بلائی ہے ، پیپلزپارٹی اے پی سی میں شرکت کرے گی .ہم سے بجٹ پر مشاورت کی جاتی تو اچھے مشورے دیتے ، امید ہے اگلے پی ایس ڈی پی میں ہم سے ضرور مشاورت ہوگی ،غریب طبقے پر اس بجٹ میں زیادہ ٹیکسز لگے ہیں، جو ٹیکس سلیب دی گئی ہے اس میں غریبوں پر مزید ٹیکس لگادئیے گئے ہیں، ہم کہتے ہیں غریبوں پر اس قسم کے ٹیکس نہیں لگنے چاہئیں،

بلاول بھٹو زرداری سے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے ملاقات
قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی جانب سے تمام اراکین صوبائی اسمبلی کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے میں شرکت کی، بلاول بھٹو زرداری نے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے ملاقات کی، بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا،ظہرانے میں بلوچستان کے گورنر جعفر خان مندوخیل، نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، اے این پی کے پارلیمانی سربراہ انجینئر زمرک خان اچکزئی نے شرکت کی، ظہرانے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، مسلم لیگ ن کے رہنما اور صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمان کیتھران نے شرکت کی، ظہرانے میں پاکستان پیپلزپارٹی، جمعیت علمائے اسلام، مسلم لیگ ن، عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے تمام اراکین اسمبلی نے شرکت کی.

بلاول کی وزیراعلی بلوچستان کو تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کی ہدایت
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سینیٹر بلال مندوخیل کی سربراہی میں بلوچستان کی کاروباری برادری کے افراد کی ملاقات ہوئی ہے، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلی بلوچستان اور پی پی پی بلوچستان کے صدر موجود تھے، بلاول بھٹو زرداری زرداری کو بلوچستان کی تاجر برادری نے صوبے میں کاروباری افراد کو پیش آنے والے مسائل سے آگاہ کیا، بلاول بھٹو زرداری اور بلوچستان کی تاجر برادری کے درمیان صوبے میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے امکانات پر بات چیت کی گئی، بلاول بھٹو زرداری اور بلوچستان کی تاجر برادری کے درمیان معدنیات کی برآمدات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی بلوچستان کو تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی، بلاول بھٹو زرداری سے کوئٹہ چیمبر آف اسمال انڈسٹریز کے صدر ولی محمد اور پاک ایران چیمبر آف کامرس کے نائب صدر اسد خان نورزئی کی ملاقات ہوئی، ژوب چیمبر آف کامرس کے صدر امیر احمد اور کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے نائب صدر احد آغا کی ملاقات ہوئی،کوئٹہ چیمبر آف اسمال انڈسٹریز کے سابق صدر ڈاکٹر ارشاد علی شاہ، نائب صدر نوید یوسف راجپوت، سیکریٹری منظور احمد، ایگزیکٹو اراکین عطاءاللہ مینگل اور دوست محمد آغا سے ملاقات ہوئی،

بلاول سے بلوچستان انٹرمیڈیٹ بورڈ میں ٹاپ 10 پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کی ملاقات
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان انٹرمیڈیٹ بورڈ میں ٹاپ 10 پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کی ملاقات ہوئی، بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان انٹرمیڈیٹ بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ عائشہ غضنفر، دوسری پوزیشن ہولڈر سعدیہ طاہر کامران اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالبہ سیدہ سمرین آغا کو شاباش دی،بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلی بلوچستان، صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی و دیگر موجود تھے، بلاول بھٹو زرداری نے پوزیشن ہولڈر عطاءاللہ، یاسمین بی بی، فاطمہ محبوب، قیام الدین، زبیدہ بی بی، عتیقہ نیاز، ثنااللہ، عتیقہ خان، خانسہ کاکڑ، اسفندیارخان، کرشمہ دیوی اور مبشر احمد کو بھی سراہا، بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان انٹرمیڈیٹ بورڈ میں ٹاپ 10 پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں الیکٹرک بائیکس تقسیم کیں.

بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز لائرز فورم کے وفد کی ملاقات
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز لائرز فورم کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے، بلاول بھٹو زرداری کو پیپلزلائرز فورم کے وفد نے وکلاء کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا، بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی بلوچستان کو ترجیحی بنیادوں پر وکلاء کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلی بلوچستان، پی پی پی بلوچستان کے صدر اور سیکریٹری اطلاعات ودیگر موجودتھے، پیپلز لائرز فورم کے وفد میں صدر بہرام ترین، جنرل سیکریٹری علی اصغر اور سیکریٹری اطلاعات عبدالرحیم کاکڑ شامل تھے، پیپلز لائرز فورم کے وفد میں مبشر ابابکی، زین الدین کاکڑ، سید سلطان شاہ، ناصر حسین جمالی، عندلیب قیصرانی، سید ظہور آغا، ملک تنویر اسلم شاہوانی، جمال شاہ اور نعیم کولاچی شامل تھے،

بلاول بھٹو زرداری سے مزدور رہنماؤں کے وفد کی ملاقات
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مزدور رہنماؤں کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے،بلاول بھٹو زرداری کو بلوچستان کے مزدوروں بالخصوص کان کنوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی بلوچستان کو مزدوروں کے مسائل کے براہ راست حل کے حوالے سے میکنزم تشکیل دینے کی ہدایت کی، بلوچستان کے مزدور رہنماؤں کے وفد کی سربراہی مرکزی جوائنٹ صدر آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز اینڈ واپڈا لیبر یونین حاجی رمضان اچکزئی نے کی، بلوچستان کے مزدور رہنماؤں کے وفد میں محمد یار علیزئی، باقی لہڑی اور محمد قاسم شامل تھے،

باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

پاکستان سٹیل ملز کو نجکاری کے لسٹ سے نکال لیا گیا، رانا تنویر

امید ہے پی آئی اے کی نجکاری سے کوئی بھی بے روزگار نہیں ہوگا،علیم خان

پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان

Leave a reply