ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (احمدنوازمغل کی رپورٹ )پاکستان پیپلز پارٹی نے سٹی ٹو میں ایک اور اہم گروپ کو تحریک انصاف سے توڑنے میں کامیابی حاصل کرلی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی اور سٹی ٹو کے امیدوار احمد کریم کنڈی کی رہائش گاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس میں طارق چیئرمین بڈھ اور رزاق وائس چیئرمین بڈھ نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آٹھ فروری کو ہی انتخابات ہونے چاہیں کچھ جماعتیں اس حوالے سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہیں ہم ایک گھنٹہ الیکشن میں التواء کے حامی نہیں چیف جسٹس کا اس حوالے سے فیصلہ آئین کے تقاضوں کے مطابق ہے انہوں نے کہا کہ ایک جانب جے یو آئی واویلا کہ صوبہ میں ہماری حکومت ہوگی اور مولانا صدر پاکستان ہونگے تو پھر یہ الیکشن کے بغیر کیسے ممکن ہونگے ۔

حالات تو کئی عشروں سے خراب تھے گورنر خیبر پختونخوا نے اس حوالہ سے کیا قدم اٹھایا نگران حکومت میں زیادہ تر جے یو آئی کے لوگ تھے انہوں نے امن و امان کے حوالہ سے کیا اقدامات کیے ۔ ہم ہر سیاسی قائد کی جان عزت و آبرو کی حفاظت کے لیئے دعا گو ہیں۔

وزیر اعظم کو مولانا صاحب تین مرتبہ ڈیرہ لائے انہیں کیوں امن و امان کا نہیں بتایا آج انکے چہیتے متعدد محکموں میں براجمان ہیں گیس اور بجلی کی مد میں زیادتی ہورہی ہے جتنے افتتاح وزیر اعظم سے کروائے اسکے فنڈز کہاں ہیں۔ سی آر بی سی کی مرمت کی راہ میں روڑے کس نے اٹکائے۔

جب بھی مولانا صاحب کا اقتدار آتا ہے ڈیرہ مسائل کا شکار ہوتا ہے پیپلز پارٹی کی حکومت آنے والی ہے کسانوں کے مسائل حل کرینگے کسان کارڈ ایشو کرینگے ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے یہاں مستحقین کی تعداد بڑھ گئی ہے ہم یوتھ کارڈ ایشو کرینگے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پیپلز پارٹی کلین سویپ کرے گی انہوں نے ملک طارق اور ملک رزاق کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر احمد کریم کنڈی اور عزیز اللہ خان علی زئی کا شکریہ ادا کیا ۔

اس موقع پر سٹی ون کے امیدوار عزیز اللہ خان علی زئی نے کہا کہ ڈیرہ کے ہسپتال کی ابتر حالات کسی سے پوشیدہ نہیں گزشتہ سولہ ماہ کی حکومت میں کس کے اثاثوں میں اضافہ ہوا یہ کسی سے پوشیدہ نہیں ٹانک کے ابتر حالات کسی سے پوشیدہ نہیں یہ عوام سے ملتے تک نہیں انہوں نے کہا کہ میرے والد کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ ان شاءاللہ آٹھ فروری تیر کی کامیابی کی نوید لائے گا

Shares: