پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی الیکشن کمیشن پر حکومت کی جانب سے متواتر حملوں کی شدید مذمت

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن پر حکومت کی جانب سے متواتر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
بلاول نے کہا دھاندھلی و انتخابی انجنیئرنگ میں پی ٹی آئی حکومت کا شراکت دار بننے سے انکار کو بغاوت کے طور پر لیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو اپنی ذمہ داریاں آئین و قانون کے مطابق نبھانی ہیں۔ پی ٹی آئی کی انتخابی فراڈ کے سامنے تسلیم خم کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو دھونس دھمکیاں قابلِ مذمت ہیں۔ الیکشن کمیشن ایک قومی ادارہ ہونے کی حیثیت سے پوری قوم اور آئین اُس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان سے استعفوں کا مطالبہ پی ٹی آئِ حکومت کی طرف سے بلیک میلنگ کا ہتھکنڈہ ہے۔ پی ٹی آئی ایک مشکوک جماعت، جس نے اقتدار پر قبضے کی خاطر فارن فنڈنگ ​​کے ذریعے لاکھوں ڈالر بٹور چکی ہے۔ متحرک و حقیقی جمہوریت کے لئے ایک خودمختار الیکشن کمیشن کا ہونا ضروری ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو جھکانے یا یرغمال بنانے کے ہر حربے کے خلاف تمام جمہوری قوتیں مزاحمت کریں گی۔

Comments are closed.