باغی ٹی وی : پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک خرم شہزاد اعوان کو صدر سوشل میڈیا گلف و مڈل ایسٹ مقرر کردیا ہے ، نوٹیفکیشن بھی جاری
تفصیل کے مطابق ملک خرم شہزاد اعوان صدر سوشل میڈیا گلف و مڈل ایسٹ مقرر نوٹیفکیشن جاری ،جنرل سیکرٹری رانا خالد نے صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس کی مشاورت سے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ملک خرم شہزاد اعوان صدر سوشل میڈیا پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ نے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اورسیز کمیٹی اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جنھوں نے انہیں اس قابل سمجھا اور اتنی بڑی ذمہ داری سونپی۔ملک خرم شہزاد اعوان صدر سوشل میڈیا پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ نے باغی ٹی وی سے فون پر بات کرتے ہو کہا کہ صدر بننے کے بعد سب سے پہلے میں پاکستان کے سب سے ڑے ڈیجیٹل میڈیا نیٹ ورک باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہا ہوں۔اور ساتھ ہی میں اپنیاعلیٰ قیادت کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے اتنی بڑی ذمہ داری سونپی۔میں انشاء اللہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام اور پیپلزپارٹی کے لیے دل و جان سے محنت کروں گا۔ہمارا مقصد عوام تک درست رائے کو پہچانا ھے۔جو حقیقت ہے وہ دیکھانی ھے۔تا کہ لوگوں میں شعور پیدا ہو اور وہ اپنے مستقبل کا بہترین فیصلہ کر سکیں۔میں متحدہ عرب امارات اور گلف و مڈل ایسٹ میں پہلا جیالا اور سیاسی کارکن ہوں جسے گزشتہ 4 سالوں میں تیسرا عہدہ ملا ھے۔
میرا مقصد کھبی بھی عہدہ یا صدارت نہیں رہا بلکہ میں نے ہمیشہ حق کی آواز کو بلند کیا اور انتہائی انصاف کے ساتھ اپنی قلم سے جہاد کیا۔میں پاکستان میں ایک مکمل جمہوریت کا خواہاں ہوں۔جس سے کمزور کو اس کا حق ملے اور ہماری قوم غربت سے نکل سکے۔

Shares: