پیپلز پارٹی کی رہنما، رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے پیپلز پارٹی کے خلاف بیان بازی کی ، لگتا ہے وزیراعلی پنجاب عمران خان سے متاثر ہیں ، ان کو میچور ہونے میں وقت لگے گا
سحر کامران کا کہنا تھا کہ جنگ کے بعد پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا کریڈٹ بلاول بھٹو کو جاتا ہے،بانی پی ٹی آئی سہیل آفریدی سے خود ملاقات نہیں کرنا چاہتے ۔ کیونکہ عمران خان کو عادت ہے پارٹی میں پہلے ایک بندے کو آگے لاتے ہیں پھر خود اسے سائیڈ کر دیتے ہیں .ملاقات کے بغیر بھی بانی پی ٹی آئی ایک ٹویٹ کرکے پختونخوا کابینہ کی منطوری دے سکتے ہیں،اسمبلی سے ن لیگی وزراء اور ارکان غائب ہوتے ہیں۔پیپلز پارٹی کے بغیر حکومت کا کوئی بل پاس ہی نہیں ہوسکتا
سحر کامران کا مزید کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پورے اعتماد کے ساتھ چیلنجز کا مقابلہ کیا۔ وہ مسلم دنیا کی پہلی وزیر اعظم بنیں، انہوں نے خواتین کو مواقع دیے، دہشت گردی کو للکارا، جمہوریت کے استحکام کے لیے جدوجہد کی۔ ہمارے لیے انہوں نے اتنی راہیں ہموار کر دیں کہ اب کوئی چیلنج مشکل نہیں لگتا۔








