پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا

0
205
pppp

پیپلزپارٹی نے میئر اور چیئرمین کو انتخابی مہم میں حصہ لینے سے روکنے کے خلاف چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا

پیپلزپارٹی نےضابطہ اخلاق میں ترمیم کرکے میئر اور چیئرمین سمیت ناظم کا نام نکالنے کا مطالبہ کر دیا، پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل تاج حیدر نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں کہاہے کہ ایسا کوئی قانون نہیں ہے جو میئر، چیئرمین اور ناظم کو صوبائی اور قومی اسمبلیوں کی جنرل نشست پر الیکشن لڑنے سے روکتا ہو،آئندہ عام انتخابات میں صوبائی اور قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر الیکشن لڑنے کے نامزدگی فارم جمع کرا رہے ہیں،انتخابی مہم میں سرکاری وسائل کے استعمال پر پہلے ہی پابندی ہے،ضابطہ اخلاق کے سیکشن 18 میں اتنی ترمیم کرکے میئر اور چیئرمین سمیت ناظم کا نام نکال دیا جائے جو انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے،صوبہ پنجاب میں مقرر کردہ ویلج کونسلوں کو فوری طور پر برخاست کر دیا جائے

لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

 الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

Leave a reply