پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ، اجلاس میں بڑے فیصلے ہو گئے

0
69

پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ، اجلاس میں بڑے فیصلے ہو گئے

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کراچی کا اجلاس ہوا

پیپلز یوتھ، خواتین ونگ سمیت تمام ونگز کے عہدیدار شریک ہوئے ,اجلاس میں نائب صدر کراچی ڈویژن مرزا مقبول ، انفارمیشن سیکرٹری شہلا رضا، ذوالفقار قائمخانی، خالد لطیف، آصف خان، شکیل چوہدری، عابد ستی، تمام ڈسٹرکٹ کے صدور، جنرل سیکٹریری، انفارمیشن سیکرٹری، لیبر بیورو، پی ایس ایف، پیپلز یوتھ، خواتین ونگ سمیت تمام ونگز کے عہدیدار شریک ہیں۔ اجلاس میں 27 فروری سے لانگ مارچ کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا ،سعید غنی کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کراچی سے شروع ہو رہا ہے،ہماری ذمہ داری ہے کہ اس کی بھرپور تیاریوں کا آغاز کریں،کراچی سے یہ مارچ اسلام آباد تک جائے گا، ا اور اس دوران 7 مقامات پر رکیں گے۔ تمام ڈسٹرکٹ اس حوالے سے اپنی تیاریوں کا آغاز کردیں۔ یہ مارچ موجودہ نااہل حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالہ سے کراچی سمیت سندھ بھر میں کیمپ لگائے جائیں گے، کراچی سے روانہ ہونے والے لانگ مارچ کا اندرون سندھ اور پنجاب میں بھر پور استقبال کیا جائے گا، اس ضمن میں کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی جو لانگ مارچ کے حوالہ سے انتظامات کی ذمہ دار ہوں گی،

پی پی رہنما شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت بہت بڑے بحران سے گزر رہا ہے بحران کی وجہ قدرتی آفت نہیں بلکہ نا اہل ترین لوگ ہیں جو تھونپے گئے عمران خان کی نا اہلی کی وجہ سے اس وقت عوا م پریشان ہے،اس وقت ملک کا سب سے بڑا بحران خوراک کا بحران ہے، ان کی نااہلی کی وجہ سے یوریا سمگلنگ ہوگئی ہے اسمگلنگ کی وجہ سے اس وقت یوریا کا بحران پیدا ہوگیا ہے،

قبل ازیں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اس حکومت سےنجات کے لیے عوام سے لانگ مارچ میں تعاون کی اپیل کردی،کہا ہمیں مل کر جدوجہدکرنا ہوگا، پوری قوم کوساتھ ملانا ہوگا، ہمیں اسلام آباد پہنچنا پڑے گا اورحکومت سے نجات کا مطالبہ کرنا ہوگا۔

دوسری جانب کوشش کی جارہی ہے کہ اپوزیشن کی دیگر جماعتیں بھی پی پی کے لانگ مارچ میں شامل ہو جائیں اور پی ڈی ایم کا 23 مارچ والا مارچ پہلے پی پی والے مارچ میں شامل ہو جائے، اس ضمن میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس متوقع ہے جس میں پی پی کے مارچ میں شرکت بارے مشاورت کی جائے گی ،پیپلزپارٹی لانگ مارچ میں شرکت کیلئے سیاسی جماعتوں کو دعوت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے لانگ مارچ میں شرکت کیلئے عوامی نیشنل پارٹی، عوامی تحریک کو دعوت دی گئی، لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے،پیپلز پارٹی کی جانب سے ن لیگ کو لانگ مارچ میں شرکت کیلئے پہلے ہی دعوت دی جا چکی ہے،لانگ مارچ کا مقصد عوامی مسائل کو اجاگر کرنا اور حکومتی نااہلی کو سامنے لانا ہے،

بینظیر کے افتتاح کردہ سنٹر کو تبدیلی سرکار نے بیچنے کا اشتہار دے دیا

مولانا فضل الرحمان کواب اپنے حلوے کا بھی حساب دینا ہو گا،فارن فنڈنگ کیس میں نئی پیشرفت

،نوازشریف بتائیں اسامہ سے کتنی ملاقاتیں ہوئیں اور کتنا چندہ کیوں لیا،

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

غیرملکی فنڈنگ کی دستاویزات کی فراہمی،الیکشن کمیشن میں فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کر رہا ہے تو کیا وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں؟ سپریم کورٹ

اب ہو گا دما دم مست قلندر، پی ڈی ایم سے پہلے بلاول نے کیا لانگ مارچ کا اعلان

 

Leave a reply