صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن اور ضلعی عہدیداران کا مشترکہ اجلاس ہوا، اجلاس میں سرائیکی وسیب کی سیاسی صورت حال اور عام انتخابات کے حوالے سے مہم پر بات چیت ہوئی اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی، پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمدمحمود اور عبدالقادر شاہین شریک ہوئیں، اجلاس میں خواجہ رضوان عالم ،خالد حنیف لودھی ،ڈاکٹر جاوید صدیقی ،کامران عبداللہ مڑل ،راؤ ساجد علی ،ملک نسیم حسین لابر اور اے ڈی خان بلوچ شریک ہوئیں اجلاس میں سلیم راجہ ،خواجہ عمران ،چوہدری یسین،نعیم شہزاد بھٹی،خلیل راں ،برکت علی،حامد علی بھٹی اور الطاف چنڑ موجود تھے، اجلاس میں نوازسوتڑک، رانا زوالفقار ،امین ساجد،ذمان زیدی ،محمد شفیق ،راجہ پارس و دیگر شریکپاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے علی پور سے سابق ایم پی اے ملک عبدالعزیز کلنگ نے ملاقات کی ہے ،سابق ایم پی اے ملک عبدالعزیز کلنگ کا ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ،
ملتان: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے تحریک انصاف بہاول پور کے رہنما اور سابق سٹی ناظم بہاولپور ملک عبدالمجید چنڑ کی ملاقات
ملتان: سابق ناظم بہاولپور ملک عبدالمجید چنڑ کا اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑکر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان… pic.twitter.com/2a2pZzapFo
— PPP (@MediaCellPPP) January 5, 2024
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے پی پی 275 کے ٹکٹ ہولڈر سردار عبداللہ بدانی، ابوبکر کلنگ و دیگر افراد کا بھی پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ تحریک لبیک پی پی 246 کے ٹکٹ ہولڈر میاں یوسف عباسی، مسلم لیگ (ن) ملتان کی رہنما روبینہ شاہین و دیگر بھی پی پی پی میں شامل ہو گئیں۔ مظفر گڑھ سے سابق ایم پی اے خان محمد جمالی بھی پی پی پی میں شامل ہو گئے ، صدر آصف علی زرداری سے پی پی پی میں حالیہ شمولیت اختیار کرنے والے سابق ایم پی اے ملک واصف راں، طاہر خان و دیگر نے ملاقات بھی کی، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے سیاسی رہنماؤں کو خوش آمدید کہا۔ https://twitter.com/MediaCellPPP/status/1743304339693924468