ضلع شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ میں پی پی 135 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوھدری لیاقت علی ڈگرا کو تھانہ نارنگ منڈی پولیس نے گرفتار کرلیا پیپلز پارٹی کے امیدوار کے مطابق پولیس تھانہ نارنگ منڈی کے ایس ایچ او نے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی ایما پر جھوٹا بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے
پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری لیاقت علی ڈگرا کے مطابق پولیس نے بھانے سے بلاکر مبینہ رشوت دینے کے الزام میں جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے جو مقدمہ وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی ایما پر درج کیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں اوپر سے آرڈر ھے گرفتار کرنے کے لئے، پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری لیاقت علی ڈگرا کو کچھری فیروزوالہ میں مقامی عدالت میں پیش کیا گیا ،پی پی 135 میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے رھنما چوھدری لیاقت علی ڈگرا کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا، ضلع شیخوپورہ کے پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری عثمان نثار پنوں نے پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری لیاقت علی ڈگرا کی گرفتاری کی شدید مزمت کی ہے
عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی
قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،
مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل
چوہدری لیاقت علی ڈگرا کے خلاف تھانہ نارنگ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈگرا نے پولیس کو بار بار رشوت کی پیشکش کی ہے، پولیس نے غیر قانونی کام سے روکا اور کہا کہ پولیس عدالتی فیصلے پر عمل کرے گی تا ہم ڈگرا نے پولیس کو غیر قانونی کام کے لئے بار بار رشوت کی پیشکش کی،