وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سی بریز پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج میں جلوس کے انتظامات اور سیکوریٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے آیا ہوں کے پی کے اور بلاچستان میں دہشتگردی کے واقعات ہوئے ہیں اللہٰ٘ کا کرم ہے کہ سندھ میں کوئی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا ہم نے بھرپور کوشش کی ہے کے سیکیورٹی کے انتظامات فول پروف کئے ہیں آج میڈیا پیپلزپارٹی کے میئر کی خدمات کی تعریف کر رہے ہیں یہ ہماری کامیابی ہے ٹیکنالوجی کی مدد سے دہشتگردی کے واقعات کو روکا جا رہا ہے – اس وجہ سے موبائل فون بھی بند کئے ہیں وزیراعلیٰ سندھ نے تاج کمپلیکس سے جلوس کی قیادت کی
وزیراعلیٰ سندھ سیون ڈے اسپتال کے مرکزی جلوس میں شامل ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ،وزیراعلیٰ سندھ نے جلوس میں شرکت کے بعد راستوں میں سبیلوں کا بھی معائنہ کیا وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے 9 اور 10 محرم کے جلوس کے روٹ کے حوالے سے معلومات لی، آئی جی پولیس نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا کہ جلوس کے روٹس سے متعلق تمام شرکاء کو آگاہ کیا گیا ہے،جلوس کی سیکیورٹی کیلئے 4698 پولیس اہلکارتعینات ہونگے، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے،
کراچی نو محرم الحرام کی مناسبت سے سیکیورٹی انتظامات سخت کئے گئے ہیں،سیکیورٹی ڈویژن کے مجموعی طورپر 1000سے زائد اہلکاراپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ،331 ایس ایس یوکمانڈوزبشمول لیڈی کمانڈوز بھی ماتمی جلوسوں، مجالس، حساس مقامات اور جلوس کی گزرگاہوں پر تعینات ہیں،ماہر نشانہ بازوں کو بھی مرکزی جلوس سے متصل بلندوبالا عمارتوں پر تعینات کیا گیا ہے،سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں جلوس کی مانیٹرنگ جاری ہے جدید کیمروں سے لیس اسپیشلائزڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول بس بھی مرکزی جلوس کی گزرگاہ پر تعینات ہے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی فوری اطلاع مددگار-15 یا قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں