وزیرخارجہ بلاول زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کومبارکباد دیتا ہوں ،ایک اورمنصوبہ کامیابی سے عوام کے لیے پیش کررہے ہیں، ہم نے تبدیلی کے نام پرتباہی بھی دیکھی باقی لوگ باتیں کرتےہیں پیپلزپارٹی کرکے دکھاتی ہے، دھابیجی اکنامک زون پیپلزپارٹی کاایک اورکامیاب منصوبہ ہے،سازش کے تحت پیپلزپارٹی کیخلاف کردارکشی کی مہم چلائی گئی، صدرآصف زرداری کی کوشش سے سی پیک کا تحفہ ملا

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی کارکردگی دیگر سیاسی جماعتوں سے بہتر ہے۔ سندھ حکومت کی کارکردگی کو پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے جھوٹ کبھی سچ کا مقابلہ نہیں کر سکتا، پیپلز پارٹی نے سندھ میں متعدد ترقیاتی منصوبے شروع کئے۔ ہم نے چین کے دوروں سے ملکی معیشت کو بہتر کیا، آصف زرداری نے چین کے دورے کئے اور ہمیں سی پیک کا تحفہ ملا، آصف زرداری نے گوادر پورٹ چین کے حوالے کیا دھابیجی اکنامک زون سے ایک لاکھ 50 ہزار افراد کو ملازمت ملے گی

سی پیک کا آئیڈیا آصف علی زرداری کا تھا،وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی چیلنجز کے باوجود سندھ کی معیشت کی ترقی میں اضافے کیلئے آج اکٹھے ہوئے ہیں ،میں اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انھوں نے وقت نکالا ،کورونا سے نمٹنے کے دوران اور اسکے بعد پاکستان بالخصوص سندھ معیشت کی بحالی کیلئے ثابت قدم و متحرک رہا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی سماجی ترقی اور معاشی خوشحالی لانے کیلئے پرعزم ہے،دھابیجی اسپیشل اکنامک زون اس مقصد کیلئے ہماری محنت و لگن کا ثبوت ہے، دھابیجی اسپیشل اکنامک زون سرمایہ کاری کے غیر استعمال شدہ مواقع سے بھرا پڑا ہے،دھابیجی اسپیشل اکنامک زون مقامی اور بین الاقوامی کاروبار کیلئے فائند مند مرکز ہے،دھابیجی اسپیشل اکنامک زون ترقی، اختراع اور خوشحالی کے بے پناہ امکانات رکھتا ہے،ہم اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کیلئے ماحول پیدا کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،دھابیجی اسپیشل اکنامک زون ایک اسٹریٹجک ، انفراسٹرکچر اور معاون پالیسیاں پیش کرتا ہے، دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کاروبار کو پھلنے پھولنے کیلئے بہترین پلیٹ بنے گا، سماجی شعبے سے لے کر توانائی اور واٹر مینجمنٹ تک مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں،سرکاری و نجی شعبے کے شراکت داروں کی مشترکہ کاوشوں نے اس وژن کو حقیقت بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے،دھابیجی اسپیشل اکنامک زون صرف ترقی کی علامت نہیں بلکہ یہ ہمارے صوبے کے بہتر مستقبل کی تعمیر کا ضامن بنے گا،سب کو مل کر جدت و سرمایہ کاری کے فروغ اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کیلئے ماحول بنانا ہے، سی پیک کا آئیڈیا آصف علی زرداری کا تھا،دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کی شروعات ہوئی ہے،آج کل لوگ بہت باتیں کرتے ہیں کہ سی پیک کس نے شروع کیا سی پیک کاہرگز یہ مطلب نہیں تھاکہ کچھ سڑکیں بنادو،جب تک اکنامک زونزنہیں بنیں گے ،سی پیک آگے نہیں بڑھے گا،

Shares: