پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کرونا کا شکار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کرونا کا شکار ہو گئی ہے
پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کرونا کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، منظور وسان کا کہنا ہے کہ کرونا کی علامات ظاہر ہونے پر کرونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا، اس کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے
منظور وسان نے دعائے صحت کی اپیل کی ہے دوسری جانب پی پی چیئرمین بلاول زرداری و دیگر رہنماؤں نے منظور وسان کی صحتیابی کی دعا کی ہے
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے مزید56 اموات اور1 ہزار384 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار802تک پہنچ گئی جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ49 ہزار32 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سے پنجاب میں 4 ہزار804 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4 ہزار33، خیبر پختونخوا ایک ہزار923، اسلام آباد 475، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 196 اور آزاد کشمیر میں 267 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔