پیپلز پارٹی کس بات پر ناراض؟جاگیرداروں پر تو ٹیکس لگایا ہی نہیں گیا،خالد مقبول صدیقی

پی ٹی آئی پاکستان جس کی ملکیت کو تسلیم کرتی ہے اس سے مذاکرات کرلے
0
69

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کس بات پر ناراض تھی اور اس نے بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کی، جاگیرداروں پر ٹیکس تو لگایا ہی نہیں گیا، سارا ٹیکس تو شہروں پر لگا ہے-

باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے ساتھ گفتگو میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مجھے کراچی پیکیج کی بات کرتے ہوئے بڑی شرم آتی ہے، ہم اپنا لوٹا ہوا مال مانگ رہے ہیں، شہر کے لوگوں کو آپ اتنا تو دے دیں کہ انہیں پانی کا ایک قطرہ تو ملے،پی ٹی آئی سے ہم نے کراچی کیلئے 25 ارب روپے مانگے تھے، انہوں نے اعلان کیا کہ 1100 ارب روپے دیں گے، انہوں نے نہ وہ دیا نہ یہ دیا۔

خالد مقبول صدیقی نے وزیر خزانہ کے کے فور منصوبے کے حوالے سے اعلان پر کہا کہ اس منصوبے کے تحت کراچی والوں کا پانی اگر ملا بھی تو بہت جلدی ہونے پر بھی 2026 کے آخر میں ملے گا، لیکن تھوڑے دن بعد حکومت کہہ دے گی کہ اتنا بڑا پروجیکٹ قابل عمل نہیں ہے، پانی نہیں دے سکتے تو پھر بم مار دیں اس شہر پر۔

گورنر سندھ کا طبی سہولیات لوگوں کے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے ایپ لانچ …

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں جاگیرداروں اور حکومتوں نے جان بوجھ کر لسانیات کی بنیاد پر سرحدیں بنائی ہیں، وہاں اگر پانی پر ہنگامہ جنم لے گیا لینے کے دینے پڑ جائیں گے، جو گائیں آپ کو دودھ دے کر پال رہی ہے اگر اسے گھاس نہیں ڈال سکتے تو سینگیں بھی نہ لڑائیں، وزیرخزانہ نے بجٹ تقریر میں جو سکھر، میرپورخاص اور دیگر سندھ کے شہروں کا نام لیا وہ سب ہم نے ڈلوایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کس بات پر ناراض تھی اور اس نے بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کی، جاگیرداروں پر ٹیکس تو لگایا ہی نہیں گیا، سارا ٹیکس تو شہروں پر لگا ہے، انہوں نے کیوں نہیں بتایا کہ بجٹ اجلاس میں کیوں نہیں آئےاس بجٹ کے بعد ڈیڑھ سے پونے تین کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے جائیں گے۔

پاکستان 50 کروڑ ڈالر سے 1 ارب ڈالرمالیت تک کے بانڈز جاری کرے گا

خالد مقبول نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، لیکن پی ٹی آئی جب مذاکرات کیلئے آئے گی تو ہم پہلا سوال ہی یہ کریں گے کہ آپ نے چور، ڈاکو اور دہشتگردوں سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کیا تھا تو کیا اب انہوں نے پیشے بدل لئے ہیں؟ پی ٹی آئی پاکستان جس کی ملکیت کو تسلیم کرتی ہے اس سے مذاکرات کرلے۔

صرف بجٹ کا معاملہ نہیں، ہمیں پنجاب میں اسپیس چاہیے،یوسف رضا گیلانی

Leave a reply