پیپلز پارٹی کو بڑا صدمہ،سابق رکن اسمبلی چل بسے

0
54

سابق رکن قومی اسمبلی خلیق الزماں وفات پا گئے ہیں

پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم خلیق الزماں وفات پا گئے ہیں، مخدوم خلیق الزماں کے انتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی ہے ،سروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزماں کا کہنا ہے کہ مخدوم خلیق الزماں شوگر، بلڈ پریشر اور گردوں کےعارضے میں مبتلا تھے اور وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے

خیال رہے کہ مخدوم خلیق الزماں سروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزماں کے چچا اور سابق وفاقی وزیر امین فہیم کے بھائی تھے

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے مخدوم خلیق الزمان کے انتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مخدوم خلیق الزماں کے انتقال پر کہنا ہے کہ مخدوم خلیق الزماں محترمہ بینظیر بھٹو کے ساتھی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے اہم رہنما تھے، مخدوم خلیق الزمان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے مرحوم مخدوم خلیق الزمان کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی گئی۔

سینئر صحافی نذیر لغاری کہتے ہیں کہ مخدوم خلیق الزماں اب اس دنیا میں نہیں رہے۔فیض صاحب کا یہ شعر ان پر صادق آتا ہے،
جورُکےتوکوہِ گراں تھے جو چلے توجاں سے گزرگئے
رہِ یار ہم نےقدم قدم تجھے یادگار بنا دیا
حق مغفرت کرے۔

Leave a reply