پیپلز پارٹی کو این آر او کا وسیع تجربہ ،بلاول ٹی وی پر نمبرنہ بنائیں، شاہد خاقان عباسی

پیپلز پارٹی کو این آر او کا وسیع تجربہ ،بلاول ٹی وی پر نمبرنہ بنائیں، شاہد خاقان عباسی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شہبازشریف وطن واپس آجائیں گے

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف مجبوری کے تحت وطن سے باہر ہیں،مسلم لیگ ن تقسیم نہیں ایک ہی جماعت ہے،اختلاف رائے ہر جماعت میں ہوتی ہے اور اس کا احترام کرنا اچھی بات ہے،شہبازشریف پارٹی کے صدر اور مریم نواز نائب صدر ہیں ،پارٹی رہنماوَں کا موقف ہےاپوزیشن لیڈر کو جلد از جلد آنا چاہیے،

کس کا پیغام لے کر کراچی آیا ہوں؟ احسن اقبال کا ایئر پورٹ پرہوا پرتپاک استقبال، گونیازی گو کے نعرے

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ مریم نوازکا مسلم لیگ ن میں کردار ہے اوروہ اس وقت ضمانت پر ہیں ن لیگی رہنماوَں نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شہبازشریف کے آنے کی بات کی،شہبازشریف نے پارٹی کو بہت وقت دیا ان کو بھی ذاتی معاملات کے لیے وقت دینا چاہیے، ن لیگی رہنماوَں کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقاتوں کی خبریں ٹی وی پر دیکھیں،ناراض رہنماوَں کا موقف جاننے کی کوشش کریں گے،ساتھ نہ رہنا چاہیں تو نکالے جائیں گے،پیپلزپارٹی کو این آر او کا وسیع تجربہ ہے ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو یا اعتزاز احسن کو کوئی مسئلہ ہے تو کہہ دیں،اعتزاز احسن اور بلاول ٹی وی پر نمبر نہ بنائیں,گزشتہ دنوں عورت مارچ ہوا ،اپوزیشن کے مارچ کی ضرورت نہیں،

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ حکومت کو ہٹانے کے لئے گرینڈ الائنس کی ضرورت نہیں ، پاکستان کی بہتری کے لئے ایم کیو ایم سمیت سب سے ملیں گے، ہم اقتدار کے طالب نہیں، ہمیں ملک کی ترقی چاہئے، ہم یہاں موجود ہیں، پیپلز پارٹی کا اپنا بیانیہ اور ہمارا اپنا ہے، کچھ باتوں پر اتفاق نہیں ہے. سب نے اپنی اپنی سیاست کرنی ہے.

Comments are closed.