پیپلزپارٹی عوام کی مدد سے نفرت کی سیاست کو دفن کردے گی،بلاول

ملک میں سیاسی اور جمہوری بحران ہے، پیپلزپارٹی ملک کو معاشی و جمہوری بحران سے نکال لے گی ,چیئرمین پیپلزپارٹی
0
119
bilawal

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نہیں چاہتا کوئی ظلم سے گزرے 30 سال سے انتقام کی سیاست سے گزر رہا ہوں، میں نفرت اور انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔

باغی ٹی وی: لاہور میں جلسے سے خطاب میں بلاول نے مسلم لیگ ن کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اپنا نظریہ چھوڑسکتے ہیں،ہم اپنا نظریہ نہیں چھوڑ سکتے کبھی شو باز تو کبھی کوئی وسیم اکرم پلس کردیا جاتا ہے، لیگی کارکن میرے ساتھ آئیں میں آپ کی عزت کروں گا، انتخابات میں تیر اور شیر کا مقابلہ ہے، آپ میرا ساتھ دیں، انتقام کی سیاست کو دفن کردوں گا بی بی شہید نے حکومت بناتے ہی سیاسی قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

8 فروری کے الیکشن ملک کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے،حمزہ شہباز

بلاول کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن 3 نسلوں سے پیپلزپارٹی کےساتھ ہیں، طاہرالقادری اور چوہدری سرور جیسے لوگوں کی ضرورت ہے مخالفین کی بہن بیٹیوں کو جیل میں ڈالنا سیاست نہیں، میں خود بھی ظلم سے گزرا ہوں، نہیں چاہتا کوئی ظلم سے گزرے 30 سال سے انتقام کی سیاست سے گزر رہا ہوں، میں نفرت اور انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز بنانے کیلئے 1200ووٹرز کا قانون یکسر نظر انداز کردیا

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ لاہور کے عوام سے کہتا ہوں کہ مایوس نہ ہوں، ملک بحران کا شکار ہے، تاریخ میں ایسا بحران نہیں دیکھا، ملک میں سیاسی اور جمہوری بحران ہے، پیپلزپارٹی ملک کو معاشی و جمہوری بحران سے نکال لے گی حالات مشکل ضرور ہیں مگر ہم مایوس نہیں، ملک میں تقسیم اور نفرت کی سیاست کی جارہی ہے، نفرت اور تقسیم کی سیاست سے معاشرہ تقسیم ہورہا ہے، پیپلزپارٹی عوام کی مدد سے نفرت کی سیاست کو دفن کردے گی، بانی پی ٹی آئی سے کہہ کر تھک گئے کہ گالم گلوچ نہ کرو۔

افغانستان میں ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں اور تربیتی مراکز کی موجودگی کے …

Leave a reply