پیپلز پارٹی نے ” باپ "سے ووٹ کیوں لیے؟ رانا ثناء اللہ

0
34

پیپلز پارٹی نے ” باپ "سے ووٹ کیوں لیے؟ رانا ثناء اللہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی صوبائی، ضلعی سطح پر تنظیم مکمل ہے،

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ تمام تر ریاستی جبر کے باوجود مسلم لیگ ن آج بھی عوام میں موجود ہے ،حکومت کو اپوزیشن کیخلاف انتقامی کارروائیوں کے سوا اور کوئی کام نہیں ووٹ کی عزت اورعوام کےحق حاکمیت کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے،مسلم لیگ ن کی پیپلزپارٹی سےکوئی لڑائی نہیں،پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے یوسف گیلانی کوالیکشن لڑایا گیا،آپ اپوزیشن لیڈرمنتخب ہوں اورحکومت سے ووٹ لے کرمنتخب ہوں، یہ بے اصولی ہے،دونوں جماعتوں سے وضاحت طلب کی گئی،انھوں نے اسے شوکاز کہنا شروع کردیا،شوکازنوٹس واپس ہونا چاہیے تولیڈر آف دی اپوزیشن بھی واپس ہونا چاہیے، پیپلز پارٹی نے باپ سے ووٹ کیوں لیے،آئیں صادق سنجرانی کے لئے عدم اعتماد لائیں،ہماری اے این پی سے لڑائی نہیں ،لڑائی سلیکٹڈ رجیم سے ہے،مولانا فضل الرحمان کی صحتیابی کے بعد پی ڈی ایم کا اجلاس ہو گا اجلاس میں احتجاجی پروگرام فائنل ہوگا جس پرعید کے بعد بھرپورعمل ہوگا،جوپی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پرساتھ چلنے کو تیار ہیں ان کے ساتھ ملکر جدوجہد کرینگے

Leave a reply