ملتان: ملتان میں پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرا دی ہے۔
باغی ٹی وی: ملتان کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 213 سے مسلم لیگ ن کے سابق ٹکٹ ہولڈر ملک عامر بپی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے اعزاز میں شمولیتی تقریب کے انعقاد کے موقع پر اعلان کیا گیا ،تقریب میں سابق صوبائی وزیر سید علی حیدر گیلانی بھی شریک ہوئے۔
دوسری جانب میرپورخاص سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ممتاز شاہ پیپلز پارٹی کےحق میں دستبردار ہوگئے ممتاز شاہ پی ٹی آئی سندھ کے سینئر نائب صدر بھی تھے، انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور سے ملاقات کے بعد غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہےپیپلز پارٹی سے جو ہدایات ملیں گی اس کے تحت کام کروں گا۔