پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے ایک پلیٹ فارم سے سینیٹ الیکشن لڑنے پر اتفاق کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کے وفود کی ملاقات آج اسلام آباد میں ہوئی، پیپلزپارٹی اور جے یوآئی نے ایک پلیٹ فارم سے سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا،پیپلزپار ٹی اور جے یوآئی اپوزیشن اتحاد کے لیے دیگر پارٹیز سے رابطے کریں گی، پیپلز پارٹی اور جے یوآئی کے درمیان ملاقات میں فیصلہ ہوا۔

پیپلز پارٹی کے وفد میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کنڈی، خورشید شاہ اور ظاہر شاہ شریک تھے، جبکہ ملاقات کے دوران جے یو آئی کے اکرم خان درانی، مولانا لطف الرحمان، اسعد محمود ،اسجد محمود موجود تھے۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان اپنے ایک بیان میں کہہ چکے ہیں پی ٹی آئی سے تعلقات میں میانہ روی اور اختلاف کو اختلاف تک رکھنا چاہتے ہیں،کہا کہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ اختلاف ختم نہیں کررہا لیکن تعلقات کو بہتر بنانا میرے مقاصد میں سے ہے، میں پی ٹی آئی سے اختلاف کو اختلاف کی حد تک رکھ کر تلخیوں کو دور کرنا چاہتاہوں، میں پی ٹی آئی کی تلخی اور بداخلاقی پر کوئی جواب نہیں دینا چاہتا۔

چار گھنٹوں میں انڈیا کو لپیٹنے والی ہماری ریاست اتنی کمزور نہیں،مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا جواب ان سے پوچھ لیں اس غیر معقول سوال کا جواب میں کیوں دوں؟ میں نے خیبر پختون خوا میں عدم اعتماد کی بات پی ٹی آئی کے خلاف نہیں کی، میں نے مشورہ دیا ہے کہ صوبے میں تبدیلی کی ضرورت ہے، میں نے پی ٹی آئی کے اندر تبدیلی لانے کی بات کی ہے، میں نے اپوزیشن کی سودا بازیوں اور ارکان توڑنے کے بجائے پی ٹی آئی کے اندر نئی ایڈمنسٹریشن کی بات کی ہے۔

اٹلی سے غزہ کیلئے امدادی کشتی “ہندالہ” روانہ

Shares: