لاہور: مولانا سراج الحق کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ نے عام انتخابات کو مذاق قرار دیا ہے-
باغی ٹی وی : سراج الحق نے کہاکہ ہر کوئی کہتا ہے اس الیکشن میں دھندلی ہوئی ہے،جو ادارے اپنے آپ کو حکمراں کہتے ہیں اب ان کے بارے میں باتیں شروع ہوں گئی ہیں،الیکشن والے دن موبائل فون کیوں بند کیے گئے ،الیکشن کے نتائج ابھی تک آ رہے ہیں،الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کی شکایت کا جواب نہیں دیا-
اسراج الحق کا کہنا تھا کہ جمہوریت لوگوں کی رائے قبول کرنے کانام ہے لیکن افسوس ہے رائے قبول نہیں ہوتی، وزیراعظم و وزیر اعلیٰ کاانتخاب پہلے الیکشن بعد میں ہوتا ہے جمہوریت کو ترقی نہیں ملتی،ہر کوئی کہتا ہے شفاف الیکشن نہیں جو پچیس کروڑ عوام کے ساتھ بدترین مذاق ہے،ایک کھرب پچاس ارب روپے خرچ کرکے ملک مزید بدنام ہوا اور عوام کا اعتماد مجروح ہوا –
کراچی میں بارشیں،رین ایمرجنسی نافذ
انہوں نے کہا کہ جو بااثر ادارے ہیں اصل حکمرانوں کی مداخلت کے بارے میں ہر مجلس میں گفتگو شروع ہوگئی ہے،افسوس کااظہار کرکے کہتا ہوں اتنے دن بعد بھی الیکشن کمیشن سوال کا جواب دینے میں ناکام ہے موبائل فون کیوں بند کئے گئے، الیکشن کمیشن نہ بتا سکا فارم 45اور فارم 47میں اتنافرق کیوں ہےکئی کئی دن نتائج آنے میں لگ جاتے ہیں اگر یہی کچھ کرنا تھا تو پھر اس کھیل کو الیکشن کا نام کیوں دیا-
سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ بھی بہت ظلم ہوا چھ حلقوں میں الیکشن کمیشن نے نتائج تبدیل کئے بلکہ چھٹے ایم کیو ایم کے لوگوں کو جتوایا گیا، الیکشن کمیشن کو سب سے زیادہ خطوط لکھے اب تک کوئی جواب نہ آیا، فارم سینتالیس والوں نے حلف اور فارم پینتالیس والے سراپا احتجاج ہیں، کچھ لوگ حلف لے رہے ہیں شطرنج کا کھیل بند ہونا چاہئیے بلکہ آزاد تحقیقاتی کمیشن بن جائے سب جماعتوں کے نمائندوں کو شامل کیا جائے-
یوکرینی ممبر کا پارلیمنٹ میں دوران میٹنگ دستی بموں سے حملہ،26 افراد زخمی اور …
سراج الحق نے کہا کہ نگران حکومت نے قرضوں میں اضافہ کیا پروٹوکول لیا مراعات بھی کئے لیکن افسوس ہے قوم کو شفاف الیکشن دینے میں سو فیصد ناکام ہوئے، الیکشن کی نگرانی کے بجائے نگران حکومت نے اصل ذمہ داری ادا نہ کی، پیپلزپارٹی و ن لیگ کی الیکشن میں لڑائی آنکھ مچولی کے قوم کو دھوکہ دینے کےلئے گالی گلوچ کیا ،بندر بانٹ وزارتوں و عہدوں کے کیا جا رہا ہے-
انہوں نے کہا کہ دھاندلی زدہ الیکشن کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے، الیکشن کمشنر سے پھر کہیں گے اگر قوم کے الیکشن کمشنر ہیں تو عوام نے جوووٹ دیا انہیں حق لوٹا دیں، جماعت اسلامی ملک کی حقیقی جماعت ہے الیکشن ہارا ہے حوصلہ نہیں ہارا ہے، گوادر میں سیلاب آیا جس کے نتیجے میں دوکان و بستیاں ڈوب گئی ہیں مرکزی حکومت کہیں ہےتو ایمرجنسی طورپر انہیں بچا کر نقصان کا ازالہ کیا جائے-
فلائی جناح نے لاہور سے شارجہ کیلئے پرواز متعارف کرادی
رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کے علاوہ 132ممالک میں موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہورہے ہیں لیکن پاکستان نشانے پر ہے، ایک سو اٹھارہ دنوں میں غزہ پر بارود و لوہے کی بارش ہو رہی ہے بچے جل رہے ہیں قحط سے ہر پانچواں غزہ میں رہنے والا مر رہا ہے، امریکہ میں غیر ملکی نے احتجاج اسرائیلی ظلم پر خود کو آگ لگا دی، افسوس ہے دنیا کے 58اسلامی ممالک امریکہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، پونے دو ارب اسلامی دنیا ہے مسلم افواج جرنیلوں نے آنکھیں بند کررکھی ہیں –