پیپلز پارٹی رہنما کو نیب سے کلین چٹ مل گئی

0
33

سابق صوبائی وزیر،پیپلز پارٹی رہنما کو نیب سے کلین چٹ مل گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کےڈی اے پلاٹس کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی،رہنما پیپلزپارٹی جام خان شورو کی زر ضمانت واپس کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی،عدالت نے10 لاکھ روپے زر ضمانت واپس کرنے کی ہدایت کردی

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ انکوائری میں جام خان شوروکے خلاف کوئی ثبوت و شواہد نہیں ملے ،رہنما پیپلزپارٹی جام خان شورو کے خلاف انکوائری ختم کردی گئی ہے،

خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

نیب نے سابق وزیر بلدیات کے خلاف 3 مختلف انکوائریاں شروع کی تھیں، جام خان شورو پر گلستان جوہرمیں سرکاری پلاٹوں کی غیر قانونی نیلامی کا الزام تھا،سابق وزیر بلدیات سندھ پر ضلع ٹھٹہ دیہہ کوہستان میں 262 زرعی اراضی ہتھیانے کا بھی الزام تھا۔

واضح رہے کہ نیب نے اکتوبر 2017 میں جام خان شورو کے خلاف سرکاری زمینوں پرغیرقانونی قبضے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ جام خان شورو 2018 کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر پی ایس 62 حیدرآباد ون سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

Leave a reply