ضلع لکی مروت کے علاقے سرائے گمبیلہ میں نامعلوم مسلح افراد نےپاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر کارکن مشال آزاد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

نامعلوم موٹرسائیکل سوار واردات کے بعد آسانی سے فرارہو گئے،مشال آزاد پی پی پی کے ٹکٹ سے ڈسٹرکٹ کونسلر بھی منتخب ہوئے تھے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی لکی مروت کے رہنما مشال آزاد کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے، بلاول زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ مشال آزاد کے قتل میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہڑے میں لایا جائے،مشال آزاد کے خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،مجھ سمیت پوری پیپلز پارٹی اس مشکل گھڑی میں مشال آزاد کے خاندان کے ساتھ ہے،دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے.آمین

Shares: