پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی سینیٹر شمیم آفریدی کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر شمیم آفریدی کے درمیان مجموعی ملکی صورت حال پر بات چیت ہوئی ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر شمیم آفریدی کے درمیان خیبرپختونخواہ کی سیاسی صورت حال پر بھی گفتگو ہوئی ۔انھوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے پاکستانیوں کو کرپشن اور اقتصادی تباہی کی تاریکیوں میں دھکیل دیا ہے۔آٹھ سالوں میں خیبر پختونخواہ میں تبدیلی نے جو تباہی پھیلائی، اس پر خاموش نہیں بیٹھیں گیں۔ عمران خان خیبر پختونخواہ کے عوام کے حقوق غصب کرنے کے مجرم ہیں۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved