مزید دیکھیں

مقبول

دوہرا معیار ایک گورکھ دھندہ .تحریر :عائشہ اسحاق

یوں تو ہم پاکستان کے بیشتر مسائل سے بخوبی...

متنازعہ کینالز منصوبہ رانا ثنااللہ اور شرجیل میمن کا رابطہ، بات چیت پر اتفاق

وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا...

ویلٹر ویٹ باکسنگ: پاکستانی باکسر نے بھارتی حریف کو شکست دیدی

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ویلٹر ویٹ باکسنگ مقابلے...

پہلگام میں حملہ آور سخت نگرانی کے باوجود کیسے پہنچے؟کشمیری صحافی

کشمیری صحافی نے بھارتی سیکیورٹی نظام پر بڑا سوال...

پیپلز پارٹی نے سندھ میں تین دن جشن منانے کا اعلان کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نے متنازعہ کینالوں کے منصوبے پر کام بند کرنے کے اعلان پر سندھ بھر کے تمام اضلاع سے لے کر تمام تحصیلوں کی سطح تک مسلسل تین دن اظہار تشکر ریلیاں نکالنے اور جشن منانے کا اعلان کیاہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے سندھ کے صدر نثار کھوڑونے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے کینالوں کے منصوبے پر کام بند کرنے کا اعلان متنازعہ کینالوں کے خلاف پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کے موقف کی کامیابی ہے۔پیپلز پارٹی کے سندھ بھر میں اضلاع سے لے کر تحصیل سطح تک تمام تنظیمی عہدیداران و ذمہ داران آج(جمعہ) سے مسلسل تین دن ضلعی اور تحصیل سطح پر کینال منصوبے کے خلاف پیپلز پارٹی کے موقف کی کامیابی پر اظہار تشکر ریلیاں نکالیں اور جشن منائیں۔

انہوں نے کہاکہ متنازعہ کینالوں کے منصوبے کے خلاف پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کی جدوجہد کی وجہ سے وفاقی حکومت کو سندھ کا موقف تسلیم کرنا پڑا۔پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سی سی آئی میں بھی سندھ کا بھرپور مقدمہ لڑے گی اور متنازعہ کینالوں کے منصوبے کو ختم کرائے گی۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جدوجہد کرکے کالاباغ ڈیم منصوبہ ختم کرایا تھا اور اب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف سندھ کے موقف کو تسلیم کرایا ہے۔کینالوں کا مسئلہ صرف پانی کا مسئلہ نہیں سندھ کے وجود کا مسئلہ ہے۔پیپلز پارٹی نے سندھ کے وجود کو بچانے کے لئے ہر فورم پر بھرپور کردار ادا کیا ہے اور کرتے رہینگے۔