بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنی نئی فلم میں ایک نئے کردار انڈر کور ایجنٹ(جاسوس) میں نظر آئیں گی-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنی نئی فلم میں ایک نئے کردار انڈر کور ایجنٹ(جاسوس) میں نظر آئیں گی اس کے بارے میں جان کر ان کے مداحوں نے ابھی سے ہی فلم کا انتظار کرنا شروع کردیا ہے پرینیتی چوپڑا ان دنوں اپنی نئی فلم ’دا گرل آن دا ٹرین‘ کی ریلیزکا انتظارکررہی ہیں جس کی ہدایت کاری ریبھوداس گپتا نے دی ہے اور یہ 2015 کی ایک ہالی وڈ فلم کا ہندی ورژن ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتی چوپڑا اپنی نئی فلم میں انڈر کور بھارتی جاسوس کا کردار نبھائیں گی۔ اس فلم کے ہدایت کار ریبھوداس گپتا ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے لیے جگہ کا انتخاب کیا جا رہا ہے تاکہ کورونا کے باعث خصوصی اجازت لی جا سکے جبکہ اس کی شوٹنگ اگلے سال مارچ میں شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

اطلاعات ہیں کہ یہ فلم پاکستان اور بھارت کی محاذ آرائی سے متعلق نہیں ہوگی اس فلم میں پرینیتی چوپڑا اپنا مشن سرانجام دینے کے ساتھ اپنا انتقام لیتے ہوئے بھی نظر آئیں گی۔

Shares: