کندھ کوٹ : ایک ماہ قبل شہر سے اغوا ہونے والی حاملہ خاتون وبچی بازیاب نہ ہونے پراحتجاج
کندھ کوٹ باغی ٹی وی(نامہ نگار) ایک ماہ قبل شھر سے اغوا ہونے والی حاملہ خاتون نازیہ بی بی کھوسو اور انکی تین سالا بچی کوثر کھوسو کی بازیابی کیلئےکشمورڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ سے اغوا ہونے والی حاملہ خاتون نازیہ بی بی کھوسو اور انکی معصوم بیٹی کوثر کھوسو کی بازیابی کیلئے کھوسہ قبائل کے سمیت شہریوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر پولیس انتظامیہ کیخلاف سخت نعرے بازی کی ان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ گذر جانے کے بعد بھی کندھ کوٹ شہر سے اغوا ہونے والی نازیہ کھوسو اور انکی تین سالہ بچی کوثر کھوسو کو پولیس بازیاب کروانے میں ناکام ہوگئی ہے انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کی کہ اغوا ہونے والی خاتون اور انکی کمسن بیٹی کو جلد بازیاب کرایا جائے .