روجھان: سینکڑوں حاملہ خواتین ،نوزائیدہ بچے اور مائیں برلب سڑک خستہ حال کیمپوں میں رہنے پرمجبور
روجھان: سینکڑوں حاملہ خواتین ،نوزائیدہ بچے اور مائیں برلب سڑک خستہ حال کیمپوں میں رہنے پرمجبور
باغی ٹی وی ۔(روجھان سے ضامن حسین بکھر کی رپورٹ) چوک ٹاور روجھان سے لے کر موسانی پھاٹک تک رودکوہی سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہونے والے سیلاب متاثرین انڈس ہائی وے تک سینکڑوں خاندان جن میں مرد خواتین حاملہ مستورات اور نوزائیدہ بچوں کی مائیں اور بہنیں بہو بیٹیاں برلب سڑک وقت کی ستم ظریفی کی وجہ سے اب بھی گھروں کے لوٹنے کی امیدیں وابستہ رکھی ہوئی ہیں جب میں نے سڑک پر مقیم سیلاب متاثرین کو دیکھا تو مجھے میں رقت طاری ہو گئی کہ ابھی تک ان متاثرین کو نہ تو خیام ملے اور نہ ہی ان کے اس وقت کوئی فلاحی تنظیمیں دیکھنے کو ملی بہر کیف کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر رودکوہی سیلاب سے متاثرہ علاقوں گیانمل ،جھوک منجھانی، دلبر، صفدر آباد ،عربی روڈ ایئرپورٹ کی ملحقہ بستیاں، بستی غریب آباد، چک مٹ نمبر1/2/3 ،واہ ماچکہ، بھنڈو والہ، اوزمان، باڑا، میراں پور، کن، گڈاناڑ، شاہ والی، شاخ روجھان کی ملحقہ آبادیاں، بستی سہیجہ، بستی سید سومار شاہ بستی سنجرانی، بستی چونگلی، بستی ڈہوانی، بستی گولاٹھہ، سیالاف، بستی لعلانی، کچی آبادی روجھان بستی گہلانی، بستی قیصر خان سرگانی، بستی عیدگاہ، بستی نصراللہ خان بالاچانی، بستی سیفلانی، بستی، بستی سید بشارت شاہ، بستی بشیر رہواڑی ، سڑی بستی ،بستی ساون، بستی نزر خان بالاچانی، بستی آذادانہ، البدر کالونی، ماڈل ویلیج اور بستی غلام رسول سرگانی، ڈومکی، سیلاچی، میرزاداہ کو بھی رودکوہی پانی کے باعث بہت سا نقصان ہوا جس میں سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑے کپاس کی فصلات، مال مویشی، جانی نقصان ہوا ہے جس کا اندازہ لگانا سروے کیئے بغیر ناممکن ہے کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ کی ہدایات پر روجھان کے متاثرہ مواضعات کے سروے کا عمل نکاسی آب کے بعد جلد کرنے کا فیصلہ کیا گیا متاثرہ مواضعات کے حلقہ پٹواری کے ساتھ پاک فوج کے جوان بھی سروے کو شفاف بنانے کے عمل میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے اور مستحقین متاثرین کی مالی مدد کے ساتھ ان کی بحالی اور گھروں کو واپسی کے لئے ٹھوس اقدامات جاری ہیں۔