پی آر ایس پی ملازمین 18 سال سے حق سے محروم
قصور
محکمہ ہیلتھ ،پنجاب رورل سپورٹ پروگرام ( پی آر ایس پی) کے تحت بھرتی ہونے والے ایل ایچ ڈبلیو،نائب قاصد،چوکیدار،ہیلتھ ٹیکنیشن،ڈاکٹرز،ایل ایچ وی ،مالی سویپر اور ڈسپنسر وغیرہ عرصہ 18 سال سے انصاف کے متلاشی،18 سال سے ریگولر نہیں کیا گیا،ہر سال کنٹریکٹ بڑھا دیا جاتا ہے
تفصیلات کے مطابق محکمہ ہیلتھ میں پی آر ایس پی پروگرام ( پنجاب رورل سپورٹ پروگرام) 2004 میں بنایا گیا تھا جس میں ڈاکٹرز،ایل ایچ ڈبلیو،ایل ایل وی،ہیلتھ ٹیکنیشن،ڈسپنسر،مالی چوکیداروں کو بھرتی کیا گیا
پی آر ایس پی کا یہ پروگرام 2004 سے 2016 تک جاری رہا تاہم سابقہ دور حکومت نے 2016 میں اسے پروگرام کی بجائے کمپنی قرار دے دیا
2004 سے ابتک 18 سال سے اس پروگرام کے تحت بھرتی ہونے والوں کو نا تو ریگولر کیا گیا ہے اور نا ہی دیگر مراعات دی گئی ہیں بلکہ پروگرام کو کمپنی قرار دیا گیا ہے
کمپنی ایکٹ کے تحت جو ملازم تین سال مسلسل نوکری کر لے اسے ریگولر کیا جانا لازم ہے مگر ابھی تک کسی کو بھی ریگولر نہیں کیا گیا
اپنے ساتھ ہوئی اس نا انصافی کی آواز جب پی آر ایس پی ملازمین نے سیکریٹری ہیلتھ پنجاب تک پہنچائی تو سیکریٹری ہیلتھ نے کہا کہ میں اس معاملہ میں کچھ نہیں کر سکتا آپ وزیراعلی پنجاب سے رابطہ کریں
پی آر ایس پی ملازمین نے وزیراعلی پنجاب سے استدعا کی ہے کہ انہیں ریگولر کیا جائے اور مراعات دی جائیں