باغی ٹی وی،کندھ کوٹ (نامہ نگار)ضلع کشمور کندھ کوٹ میں ضلعی ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس آج ضلعی الیکشن کمشنر کشمور ایٹ کندھ کوٹ، ظہیر احمد سہتو کی سر براہی میں ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ضلعی ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے ممبران کے علاوہ مختلف سماجی تنظیموں اور سول سو سائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی الیکشن کمشنر ظہیر احمد سہتو نے تمام معزز ممبران سے گزارش کی کہ وہ اپنے حلقہ احباب میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کریں اور ضلع کشمور کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا اندراج قو می شناختی کارڈ پر موجود مستقل/موجودہ پتے پر یقینی بنائیں۔جن کا ووٹ اندراج ہے وہ اپنا اور اپنے اہل خانہ کے ووٹ کی تصدیق کو یقینی بنائیں۔ووٹ کی اہمیت کے سلسلے میں آگاہی دینے کے لئے سول سو سائٹی اور مختلف اسٹیک ہولڈر ز کو چاہیے کہ وہ اس قو می فریضے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ساتھ دیں اور اپنی عام زندگی میں ووٹ کی اہمیت کو اور اس کے اندراج کے حوالے سے اپنے اپنے علاقوں میں مہم چلائیں تا کہ ضلع کشمور کے ہر فرد تک یہ اہم پیغام پہنچ سکے اور وہ اپنے ووٹ کے اندراج کویقینی بنا سکیں۔اجلاس میں طلبہ و طالبات کو ووٹ کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے اسکول اور کالجز میں سیمینار منعقد کیے جا رہے ہیں ۔ اجلاس میں نادرا کے نمائندے نے آگاہ کیا کے نادرا کی طرف سے جمعہ کا دن صرف خواتین کے شناختی کارڈ بنوانے کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ دور دراز علاقوں میں خواتین و دیگر اشخاص کے قومی شناختی کارڈ بنانے کی غرض سے نادرا کی گاڑی (MRV) بھیجی جاتی ہیں ۔ مزید یہ کہ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ معذور لوگوں اور اقلیتی برادری کو بھی ووٹ کی اہمیت کے بارے میں روشناس کیا جائے ۔
اس مو قع پر اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام اسٹیک ہو لڈرز اور سول سو سائٹی کے نمائندگان نے یقین دیہانی کرائی کہ اس قومی فر یضے میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔بعد ازاں الیکشن کمشنر نے 7 دسمبر ووٹر ڈے کی تیاری کی مناسبت سے تمام اسٹیک ہولڈرز اور سول سوسائٹی نمائندگان سے تبادلہ خیال کیا ۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved