یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں

0
47

حکومت پنجاب کی ہدایت پر 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں-

پانچ فروری کو ضلعی سطح پر مرکزی سیمینار ڈسٹرکٹ جناح لائبریری ہال خانیوال میں 10 بجے دن ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت منعقد ہوگا جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی ہوں گے_

جب کہ سیمینار میں پارلیمنٹرین ،سول سوسائٹی کی شخصیات ،سرکاری افسران ،میڈیا نمائندگان، اساتذہ اور سکولوں کے طلباء شرکت کریں گے بعد ازاں صوبائی وزیر اور ڈپٹی کمشنر کی زیر قیادت یکجہتی کشمیر ریلی نکالی جائے گی ۔یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھیرا اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پروگرامز میں زیادہ سے زیادہ شہریوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے تاکہ اقوام عالم اور بھارت کو پیغام دیا جاسکے کہ پوری پاکستانی قوم جدوجہد آزادی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے ۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز پروگرامز کی نگرانی کریں ۔دریں اثناء جاری تقریبات کے سلسلہ میں محکمہ صحت کے ہسپتالوں میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز کی زیر نگرانی ریلیاں نکالی گئیں ۔گورنمنٹ گرلز کالج میں ریلی نکالی گئ

Leave a reply